سری نگر 22فروری (یو این آئی) جموں وکشمیر میں پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران 137افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ منگل کے روز ضلع سری نگر میں 22افراد کی رپورٹ پازٹیو آئی، بارہ مولہ میں تین، بڈگام میں سات، اننت ناگ میں ایک ، بانڈی پورہ تین اور کولگام میں ایک شخص کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ جموں میں 30افراد میں کورونا کی تشخیص پائی گئی، ا±دھم پور میں 22، راجوری میں تین، ڈوڈہ میں 25، کٹھوعہ میں چھ ، سانبہ میں تین ، پونچھ میں تین ، رام بن میں آٹھ اور ریاسی میں ایک کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران جموں وکشمیر میں کسی کی موت واقع نہیں ہوئی ہے۔ا±ن کے مطابق ابتک 4747 افراد اس وائرس کا شکار ہوئے ہیں جن میں سے 2324 جموں اور 2423 کشمیر صوبے سے تعلق رکھتے ہیں۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ منگل کے روز 381 مریض صحت یاب ہوئے جن میں سے 257 جموں اور 124کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ ابتک446352 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔یو این آئی