لکھنو/یواین آئی/ بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے اتوار کو یوپی میں تیسرے مرحلے کی ووٹنگ میں رائے دہندگان سے بڑھ چڑھ کر شرکت کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یوپی کےلئے تبدیل اقتدار بہت ہی ضروری ہے بی ایس پی سپریمو نے اپنے یک بعد دیگر کئی ٹوئٹس میں لکھا’یوپی کے 16اضلاع کی 59سیٹوں پر آج تیسرے مرحلے کی ووٹنگ میں سبھی بڑھ چڑھ کر اپنا ووٹ ضرور ڈالیں اور اپنے ووٹ سے اپنی فلاح کا راستہ خود طے کریں۔اس کے ساتھ ہی حکمراں جماعت کی تمام قسم کے جھوٹے اور مسلسل فریب سے نجات کےلئے یوپی میں اقتدار کی تبدیلی ضروری ہے۔انہوں نے آگے مزید لکھا’ یوپی کے خاص کر غریبوں کو اور غریب بنانے والی ان کی غلط پالیسیوں پر اب اور زیادہ اعتماد کرنے کے بجائے وعدہ نبھانے والی بی ایس پی پر ہی مپورا اعتماد صحیح متبادل ہے۔