وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع کے ناگام علاقے میں جمعہ کو ایک فوجی نے مبینہ طور پر خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ 53 آر آر نگم کیمپ میں تعینات ایک فوجی جوان نے اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔فوجی کو فوری طور پر 92 بیس ہسپتال سری نگر منتقل کیا گیا جہاں اسے مردہ قرار دیا گیا۔مہلوک فوجی اہلکار کی شناخت بھوپندر سنگھ ولد سرجیت سنگھ ساکن مکشور پور، پنجاب کے طور پر ہوئی ہے ۔ ایک پولیس افسر نے بتایا کہ اسکی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی اور کہا کہ اس سلسلے میں کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔