اشیاکے سب سے بڑے باغ میںاس سال 15 لاکھ ٹیولپ کھلنے کی امید
سونمرگ میں ٹیولپ گارڈن کے قیام کے لیے 100 کنال اراضی کی نشاندہی کی گئی
اشیا کے سب سے بڑے پھولوں کے باغ جوجموں و کشمیر کے شہر سری نگر میں واقع مشہور ٹیولپ گارڈن 20 مارچ کو کھلا رہے گا کیونکہ اس سال 15 لاکھ ٹیولپ کھلنے کی امید ہے۔ کمشنر/سیکرٹری فلوریکلچر ڈیپارٹمنٹ نے کچھ صحافیوں کو بتایا کہ اس سیزن میں نسبتاً بہتر موسم کی وجہ سے ٹیولپ گارڈن کو معمول سے پہلے کھلا دیا جائے گا۔اطلاعات کے مطابق انہوں نے کہا کہ پچھلے سال 2لاکھ سیاح باغ کی سیر کر چکے ہیں۔عہدیدار نے کہا کہ سونمرگ ہل اسٹیشن میں ایک اور ٹیولپ گارڈن تیار کیا جائے گا جبکہ پہلگام میں گلاب کا باغ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ سونمرگ میں ٹیولپ گارڈن کے قیام کے لیے 100 کنال اراضی کی نشاندہی کی گئی ہے۔محکمہ، پرانے باغات کی دیکھ بھال کے علاوہ، زیادہ سیاحوں کو راغب کرنے کے لیے وادی میں نئے تھیم پر مبنی باغات تیار کرنے کے لیے تیار ہے۔محکمہ اب ان پارکوں کو سنبھال رہا ہے جن کی 10کنال سے زیادہ اراضی ہے اور باقی چھوٹے پارکس میونسپلٹی کے حوالے کر دیے گئے ہیں”محکمہ نے ایسے پارکوں کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے جو پہلے جے اینڈ کے بینک کے زیر انتظام تھے جیسے اقبال پارک اور بدامواری باغ۔”محکمہ اس سال پوری طرح سے تیار ہے اور وادی کشمیر میں نئے باغات اور پارکوں کی خوبصورتی اور دیکھ بھال کے لیے نئے منصوبے شروع کیے جا رہے ہیں”، اہلکار نے کہا۔ واضح رہے ٹولپ گاڑن اشیا کا سب سے بڑا پھولوں کا باغ ہے جہاں ہر سال لاکھوں کی تعداد میں لوگ گھومنے کے لئے آتے ہیں ۔ جبکہ سیاحوں کی یہاں آنے سے کروڑوں روپے کی آمدن حاصل ہوئی ہے ۔خیال رہے یہ باغ سابق ویزاعلیٰ غلام نبی آزاد کی دور اقتدار میں بنایا گیا تھا ۔














