ADVERTISEMENT
وادی کشمیر میں کووڈ کے مثبت معاملات میں بتدریج کمی واقع ہونے کے پیش نظر سکمز میڈیکل کالج بمنہ انتظامیہ نے سوموار کو اعلان کیا ہے کہ طبی ادارے میں 16فروری سے معمولات کا کام کاج شروع کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں سرکاری ی حکمنامہ میں بتایا گیا ہے کہ سکمز میڈیکل کالج ، بمنہ کو کووڈ ہسپتال سے مستثنیٰ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ سکمز بمنہ کالج کے پرنسپل پروفیسر عرفان ربانی نے بتایا ہے کہ بدھ کے روز سے ہسپتال میں علاج و معالجہ کا کام معمول کے مطابق شروع کیا جائے گا۔
ADVERTISEMENT