ADVERTISEMENT
نئی دہلی(یو این آئی) ملک میں18 سال سے کم عمر کے پانچ کروڑ نوجوانوں کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے ہیں۔ صحت و خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر مانسکھ مانڈویہ نے منگل کے روز یہاں ایک ٹویٹ میں یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ 15-18 سال کی عمر کے پانچ کروڑ سے زیادہ نوجوانوں کو کووڈ ویکسین کی پہلی خوراک دی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان ہندوستان پوری طاقت کے ساتھ عالمی وبا کے خلاف جنگ میں مصروف ہے ۔ ملک میں 3 جنوری 2022 سے 15- 18 سال کی عمر کے افراد کے لیے ٹیکہ کاری کا آغاز ہوا تھا۔ ملک کی نوعمر آبادی تقریباً ساڑھے سات کروڑ ہے ۔
ADVERTISEMENT













