کامیاب طلباءکی شرح75%فیصد رہی
لڑکوں کے مقابلے میں لڑکیوں نے پھر ایک بار میدان مارلیا
جموںو کشمیر سٹیٹ بورڑ آف سکول ایجوکیشن نے بارہویں جماعت کے نتائج کا اعلان کیا ہے جہاں امتحان میں طلبائی کی کامیابی کی شرح75فیصد ہے جبکہ اب کی بار پھر ایک بار لڑکیوں نے میدان مار لیا ہے ۔اطلاعات کے مطابق75 فیصد طلباءنے بارہویں جماعت کے امتحانات پاس کیے ہیں، جن کے نتائج کا اعلان جے کے بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے منگل کو کیا۔بورڑ عہدہ داروں نے بتایا کہ 72180 طلباءنے امتحان میں شرکت کی اور 554075نے امتحان پاس کیا۔نہوں نے مزید کہا کہ کامیاب امیدواروں میں 72% لڑکے اور 78% لڑکیاں ہیں۔اس دوران بیشتر سٹریم میں زیر تعلیم طالبات نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے ۔