باپو کی یاد میں گلوبل گاندھی فیملی جے اینڈ کے کے زیر اہتمام یادگاری تقریب میں شرکت کی
مہاتما گاندھی کا فلسفہ ستیہ اور اہنسا ، سچائی اور عدم تشدد ہماری رہنمائی کی روشنی بنے ہوئے ہیں ۔ ایل جی
لفٹینٹ گورنر منوج سنہا نے آج یہاں مبارک منڈی ہیری ٹیج کمپلیکس میں گلوبل گاندھی فیملی جے اینڈ کے کے زیر اہتمام ایک تقریب میں بابائے قوم مہاتما گاندھی کو ان کی پونیہ تیتھی پر خراج عقیدت پیش کیا ۔ فادر آف دی نیشن کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ مہاتما گاندھی کا ستیہ اور اہنسا ، سچائی اور عدم تشدد کا فلسفہ ہماری رہنمائی کی روشنی ہے ۔ ” باپو کی زندگی اور تعلیمات آنے والی صدیوں میں بھی متعلقہ رہیں گی جیسا کہ دُنیا پہلے سے کہیں زیادہ ایک دوسرے پر منحصر ہو رہی ہے ، ایک دوسرے کیلئے مساوی احترام اور پُر امن بقائے باہمی کی اس کی تعلیم بنی نوع انسان کی فلاح و بہبود کیلئے زیادہ طاقتور ہتھیار بن جائے گی۔ مہاتما گاندھی کے اعلیٰ نظریات کا خاکہ پیش کرتے ہوئے لفٹینٹ گورنر نے اس بات پر زور دیا کہ جموں و کشمیر یو ٹی کی پائیدار ترقی کیلئے ہمارے ماحولیاتی نظام کو محفوظ رکھنے کیلئے لوگوں کی شرکت ناگزیر ہے ۔ باپو نے ہماری ترقی اور ماحولیات کو متوازن کرنے پر بہت زور دیا ۔ لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم ان کے وژن کو اپنی ترقیاتی پالیسی کا لازمی حصہ بنائیں ۔ لفٹینٹ گورنر نے گاندھی گلوبل فیملی جموں و کشمیر کی تعریف کی کہ وہ مہاتما گاندھی کے فلسفے اور گاندھیائی اقدار کو فروغ دینے کیلئے خاص طور پر نوجوان نسل کیلئے کئی سرگرمیاں انجام دے رہے ہیں ۔ انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ عدم تشدد ، سماجی انصاف اور مساوات کی اقدار پر عمل کریں جو پرامن اور ہم آہنگی کے ساتھ بقائے باہمی کی بنیاد ہیں ، جو فرقہ وارانہ ہم آہنگی ، بھائی چارے کے بندھن کو مضبوط کرتی ہیں ۔