Daily Aftab
17 جولائی ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

ہفتہ وارکووڈ لاک ڈاﺅن سے تما م اضلاع میں معمول کی زندگی متاثر

by Online Desk
29 جنوری 2022
A A
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

بازار سننان ، سڑکیں ویران ، لازمی خدمات کے بغیر کسی کو چلنے کی اجازت نہیں دی گئی
جموں کشمیر میںکورونا وائرس کی تیسری لہر میںلگاتار شدت کے چلتے 64گھنٹوں کے لاک ڈاﺅن کے بیچ سنیچروار کو وادی کشمیر میں مکمل لاک ڈاﺅن رہاجبکہ شہر سرینگر سمیت وادی کے دیگر اضلاع میں بندشوں کے نتیجے میںمعمول کی زندگی متاثر رہی۔ ہفتہ وار لاک ڈاﺅن کے نفاذ کے نتیجے میں بازار سنسنان جبکہ سڑکیں ویران نظر آئی ہے ۔ اسی دوران انتظامیہ بھی متحرک ہوگئی تھی اور صرف ان گاڑیوں جو لازمی خدمات سے وابستہ تھے کو چلنے کی اجازت دی جا رہی ہے تھے ۔ تفصیلات کے مطابق جموں کشمیر میں کرونا وائرس کی تیسری لہر کے بڑھتے پھیلاﺅ کے پیش نظر لیفٹنٹ گورنر انتظامیہ کی جانب سے جموںکشمیر کے تمام اضلاع میں ہفتہ وار کورونا کر فیو کا نفاذ عمل میںلایا گیا جس کے ساتھ ہی جمعہ کے بعد دوپہر سے جمو ں کشمیر کے تمام اضلاع میں کووڈ لاک ڈاﺅن شروع ہوا ۔ کورونا کرفیو پر عملدر آمد کے بیچ سنیچروار کی صبح سے ہی شہر سرینگر سمیت وادی کے دیگر علاقوں میں سخت ترین اقدامات اُٹھائے گئے ہیں اور لوگوں کی نقل و حمل پر مکمل روک لگانے کےلئے فورسز اور پولیس نے جگہ جگہ رُکاوٹیں کھڑی کررکھی ہے ۔ کروناوائرس کو پھیلنے سے روکنے کےلئے اُٹھائے گئے اقدمات سے اگرچہ عام لوگوں کو مشکلات کاسامنا کرنا پڑرہا ہے تاہم لوگوںکا کہنا ہے کہ یہ اقدامات ضروری ہے اورلوگ سرکارکے اس فیصلے پر اپنا بھر پور تعاون دینے کو تیار ہے ۔کورونا کرفیو کے چلتے لالچوک اور دیگر گردونواح کے علاقوںمیں صبح سے ہی پبلک ٹرانسپورٹ کی نقل وحمل بند رہی جبکہ تمام تجارتی مراکز اور دکانیں صبح سے ہی مقفل رہیں جبکہ غیر ضروری طور پر کسی کو بھی چلنے کی اجازت نہیں دی جا رہی تھی بلکہ صرف لازمی اور ایمرجنسی خدمات کو پابندیوں سے باہر رکھا گیا تھا ۔ کورونا کرفیو کی وجہ سے سڑکوں اور کاروباری اداروں کو بند کرکے لوگوں کو اپنے گھروں تک ہی محدود کردیا گیا ہے۔ادھروسطی کشمیر کے بڈگام قصبہ میں بھی لوگوں کی نقل و حرکت روکنے کے لئے صبح ہی سیکورٹی فورسز اہلکار تعینات کئے گئے جو ملحقہ علاقوں سے آنے والی گاڑیوں کو قصبے میں داخل ہونے سے روک رہے ہیں۔ادھر جنوبی کشمیر سے بھی نمائندوںنے اطلاع دی ہے کہ کورونا کرفیو کے باعث لوگ گھروں میںہی محصور رہے جبکہ سخت سیکورٹی انتظامات کے بیچ گھروںسے غیر ضروری طور پر کسی کو باہر آنے نہیں دیا گیا ۔ مجموعی طور پر وادی کشمیر میں کورونا وائرس کی تیسری لہر میں شدت کے ساتھ سنیچروار کو کورونا کرفیو سے ہر سو سناٹا چھا گیا ہے۔ ادھر ضلع اننت ناگ کے ڈاک بنگلو کھنہ بل،مٹن پائہ بگ چوک،سرنل، براکپورہ اور کئی دیگر مقامات پر پولیس عملہ کو تعینات کیا گیا ہے اور ان مقامات پر ناکے قائم کئے گئے ہیں۔ ٹرانسپورٹ کو قصبہ کے اندر جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ سنیچروار کوصبح سے ہی سرینگر کے بیشتر علاقوں میں بندشیں سخت سے عائد رہی ۔ مکمل لاک ڈاﺅن کے باعث کشمیر میں سینکڑوں نفوس پر مشتمل آبادی گھروں میں ہی محصور رہی۔ خیال رہے کہ ملک ی دیگر ریاستوں کے ساتھ ساتھ جموں کشمیر میں بھی کورونا وائرس کے کیسوں میں ریکارڈ توڑ اضافہ دیکھنے کو ملا رہا ہے جس کے بعد جموں کشمیر انتظامیہ نے تمام،اضلاع میںکورونا کرفیو کے نفاذ کا اعلان کیا ہے ۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading…

یہ بھی پڑھیے

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

اسی بارے میں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ
تازہ ترین خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

11 دسمبر 2025
 نتن گڈکری نے ناگالینڈ میں قومی شاہراہ کے 29 پروجیکٹوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

11 دسمبر 2025
 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا
تازہ ترین خبریں

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

11 دسمبر 2025
افریقہ، الیکٹرک  وہیکل  جیسے شعبوں کے لیے  اہم معدنیات کی ہندوستان کی ضرورت کو پورا کر سکتا  ہے۔ یوش گوئل
تازہ ترین خبریں

 نیسٹ02-بلڈنگ اور  کسٹم سہولت مرکز بھارت کی ایکسپورٹ ترقی کو فروغ دیں گے۔ پیوش گوئل

11 دسمبر 2025
 لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای کے لیے 50 ایم بی بی ایس سیٹوں کی منظوری کے لیے  وزیراعظم مودی  اور  وزحر صح جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا
تازہ ترین خبریں

 لیفٹیننٹ گورنرسنہا نے جموں میں دہشت گردی کے متاثرین کے رشتہ داروںکو تقرری خط سونپے

11 دسمبر 2025
حد بندی کمیشن کی رپورٹ بی جے پی کیلئے فائدہ ، زیر حراست صحافیوں کی جلد رہائی عمل میں لائی جائے / محبوبہ مفتی
تازہ ترین خبریں

جموں میں صحافی کا گھر منہدم، پی ڈی پی صدر نے این سی حکومت کو نشانہ بنایا

28 نومبر 2025
ہندوپاک جنگ بندی :وزیر اعلیٰ نے خیر مقدم کیا
تازہ ترین خبریں

بلڈوزر کارروائیاں عوامی حکومت کو کمزور کرنے کی سازش: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

28 نومبر 2025
روس یوکرین امن مذاکرات میں بھارت، چین، برازیل ثالث کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ پوتن
تازہ ترین خبریں

پوتن کا دورہ بھارت: روس کی جنگی کوششوں اور عالمی سفارتکاری میں تبدیلیوں میں بھارت کی شراکت

28 نومبر 2025
گزشتہ 8 سالوں میں کی گئی ساختی اصلاحات سے بھارت کو دنیا کی تین اعلیٰ معیشتوں میں شامل ہونے میں مدد ملے گی۔ پیوش گوئل
تازہ ترین خبریں

ہندوستان مضبوط آر اینڈ ڈی فریم ورک پر توجہ مرکوز کرے گا

28 نومبر 2025
Next Post
بین الاقوامی سطح پر جڑے کچھ گروپ جموں کشمیر میں امن خراب کرنے کی کوششوں میں مصروف. لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا

جموں کشمیر میں کوروناوائرس کے بڑھتے معاملات کے پیش نظر

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

ہفتہ وارکووڈ لاک ڈاﺅن سے تما م اضلاع میں معمول کی زندگی متاثر
تازہ ترین خبریں

ہفتہ وارکووڈ لاک ڈاﺅن سے تما م اضلاع میں معمول کی زندگی متاثر

29 جنوری 2022
’’ پازیٹیو  کشمیر‘‘نے  شری رام مندر ایودھیا کے لیے کشمیری زعفران پیش کیا
تازہ ترین خبریں

’’ پازیٹیو  کشمیر‘‘نے  شری رام مندر ایودھیا کے لیے کشمیری زعفران پیش کیا

17 جنوری 2024
وقف بورڈ میں ہوئے خرد برد میں ملوث افراد کو بخشا نہیں جائے گا، ایک ایک پائی کا حساب لیا جائے گا
تازہ ترین خبریں

وقف بورڈ میں ہوئے خرد برد میں ملوث افراد کو بخشا نہیں جائے گا، ایک ایک پائی کا حساب لیا جائے گا

18 اگست 2022
بڈگام میں نامعلوم بندوق برداروں کے ہاتھوں شہری ہلاک
تازہ ترین خبریں

بجبہاڑہ میں نامعلوم بندوق بردارنمودار
ایک مقامی شخص کو گولی مار کر کیا شدید زخمی

24 فروری 2023
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d