خواجہ باغ بارہ مولہ میں ریت نکالنے کے دوران دو بھائی دریائے جہلم میں ڈوب گئے ۔ معلوم ہوا ہے کہ پولیس اور ماہر خوط خوروں کی مدد سے لاشوں کو پانی سے باہر نکالنے کی خاطر کارروائی شروع کی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق جمعے کی صبح کو خواجہ باغ بارہ مولہ میں اُس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب یہاں دو بھائی ریت نکالنے کے دوران دریائے جہلم میں ڈوب گئے۔ نمائندے نے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی پولیس اور مقامی لوگوں نے دریائے جہلم سے لاشوں کو نکالنے کی خاطر کارروائی شروع کی تاہم ابھی تک دونوں کا کئی پر اتہ پتہ نہیں چل سکا ہے۔ غرقہ آب ہونے والے بھائیوں کی شناخت ہلال ملہ نصیر ملہ ساکنان بانڈی پورہ کے بطور ہوئی ہے۔ ادھر جونہی بانڈی پورہ میں دو بھائیوں کے غرقہ آب ہونے کی خبر پھیلتے ہی آبائی علاقے میں کہرام مچ گیا ، خواتین سینہ کوبی کرنے لگیں۔ ادھر ذرائع نے بتایا کہ سہ پہر کے بعد پولیس اور مقامی لوگوں نے دریائے جہلم سے ایک بھائی کی لاش بازیاب کی ہے جبکہ دوسری لاش نکالنے کی خاطر کارروائی جاری ہے۔ نمائندے نے بتایا کہ جونہی لاش اُس کے آبائی گھر پہنچائی گئی تو وہاں کہرام مچ گیا۔














