جنگجو فورسز کو چکمہ دیکر فرار ہونے میںکامیاب ، علاقے کا محاصرہ ختم جنگجو مخالف آپریشنوں میں تیزی کے بیچ پہاڑی ضلع شوپیان کے چک نوگام علاقے میں فوج و فورسز اور جنگجوﺅں کے مابین مسلح تصادم آرائی میں تین فوجی اہلکار زخمی ہو گئے جبکہ جنگجو رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔علاقے میں رات بھر تلاشی آپریشن کے بعد کوئی قابل اعتراض مواد نہ ملنے کے بعد جمعرات کی صبح آپریشن ختم کر دیا گیا ذرائع سے ملی تفصیلات کے مطابق چک نوگام شوپیان نامی علاقے میں جنگجوﺅںکی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد بدھ کی شام قریب 7بجے فوج کے 34آر آر، 14بٹالین سی آر پی ایف اور جموں کشمیر پولیس کی خصوصی ٹیم نے علاقے کو محاصرے میں لیا اور وہا ں تلاشی آپریشن شروع کر دیا گیا ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جونہی علاقے میںتلاشی آپریشن شروع کر دیا گیا تو وہاں موجود جنگجوﺅں نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کی جس کے ساتھ ہی علاقے میں دو بدو جھڑپ شروع ہوئی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شام دیر گئے 7بجکر 25منٹ پر فائرنگ ہوئی جس کے بعد مکمل طور پر خاموشی چھا گئی جبکہ ابتدائی فائرنگ کے نتیجے میں فوج کے 3اہلکار جن کی شناخت شناخت گنر سوم ویر کمار،لانس نائیک مائنک سنگھ اور لانس نائیک سنیل کمار کے بطور ہوئی شدید طور پر زخمی ہو گئے جس کے بعد انہیں فوری طور پر سرینگر کے فوجی اسپتال میں منتقل کردیا گیا ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر جنگجو ابتدائی فائرنگ کے ساتھ ہی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تاہم فوج و فورسز کو خدشہ تھا کہ جنگجوﺅں ایک رہائشی مکان میں چھپے بیٹھے ہیںجس کے بعد علاقے میں محاصرہ تنگ کر دیا گیا جبکہ رات بھر روشنی کے انتظامات کے بیچ علاقے میں تلاشی آپریشن جاری رکھا گیا ۔ ذرائع سے معلوم ہو اہے کہ تلاشی آپریشن کے دوران کہیں پر بھی کوئی قابل اعتراض مواد بر آمد نہیںہوا اور نہ ہی کہیں پر بھی جنگجوﺅں اور سیکورٹی فورسز کے مابین دوبارہ آمنا سامنا ہوا جس کے بعد جمعرات کی اعلیٰ صبح علاقے کا محاصرہ ختم کر دیا گیا ۔پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حفاظتی عملے کو یہ اطلاع موصول ہوئی کہ ملی ٹینٹ چک نوگام شوپیان علاقے میں چھپے بیٹھے ہیں تو پولیس اور سیکورٹی فورسز نے بدھ کی شام دیر گئے اس علاقے کو محاصرے میںلے لیا اور ا±نہیں ڈھونڈ نکالنے کے لئے کارروائی شروع کی۔ا±نہوں نے کہا کہ فرار ہونے کے تمام راستے مسدود پا کر جنگجووں نے حفاظتی عملے پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی، چنانچہ سلامتی عملے نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز کیا اور اس طرح سے طرفین کے مابین جھڑپ شروع ہوئی ۔ انہوں نے بتایا کہ ابتدائی فائرنگ میں فوج کے تین اہلکار زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ علاقے میں خاموشی چھا جانے کے بعد تلاشی آپریشن شروع کر دیا گیا تاہم دوبارہ کہیں پر بھی جنگجوﺅںکے ساتھ آمنا سامنا نہیں ہوا جس کے بعد علاقے کا محاصرہ ختم کر دیا گیا ۔