Daily Aftab
24 مئی ,2022
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

چیف سیکرٹری نے محکمہ دیہی ترقی کو اگلے مالی برس کے دوران ” حمایت“ کے تحت60ہزار نوجوانوں کی تربیت اور تقرری کو یقینی بنانے کی ہدایت دی

by Online Desk
25 جنوری 2022
A A
0
SHARES
4
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے آج محکمہ دیہی ترقی کو ہدایت دی کہ وہ اگلے مالی برس کے دوران ” حمایت “ کے تحت 60ہزار بے روزگار نوجوانوں کی تربیت اور تقرری کو یقینی بنائیں۔اُنہوں نے محکمہ دیہی ترقی سے کہاکہ وہ ہر پنچایت میں 20اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوانوں کی نشاندہی کرے اور اِس کے لئے ضلع ترقیاتی کمشنروں اور پی آر آئیز کی مدد لی جاسکتی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے شروع کئے گئے ’حمایت‘ اور ’سیلف ایمپلائمنٹ ‘کے دیگر اقدامات کے تحت 60ہزار نوجوانوں کی تربیت اور اس کے نتیجے میں ملازمت کی تقرری جموں و کشمیر میں بے روزگاری کو 5 فیصد سے نیچے لانے کے حکومت کے مقصد کو آگے بڑھایا جائے گا۔ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے میٹنگ میں ” حمایت“ سکیم کا جائزہ لیا جس میں اِنتظامی سیکرٹری دیہی ترقی محکمہ ،سی او او اور حمایت نے شرکت کی۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ یہ سکیم 31 مارچ 2023 ءکو بند ہوجائے گی۔اِس لئے محکمہ کو تین سے 9ماہ پرقلیل مدتی ہنروں پر مبنی کورسوںکا ہدف پورا کیا جانا چاہیئے۔اِس سے قبل کمشنر سیکرٹری محکمہ دیہی ترقی مندیپ کور نے اَپنی پرزنٹیشن میں جانکاری دی کہ تقریباً 19,000نوجوانوں کو تربیت دی گئی ہے جبکہ اِس سکیم کے آغاز سے اَب تک تقریباً 4,000 نوجوانوں کو روزگار ملا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ زیادہ تر تربیت یافتہ اَفراد نے صحت دیکھ ریکھ ، آئی ٹی ۔ ٹی اِی ایس ، رٹیل ، ٹیلی کام ، سیاحت اور مہمان نوازی وغیرہ شعبوں میں تربیت حاصل کی ہے جبکہ اِس بات پر زور دیا کہ کار پینٹری ،معماری ،پلمبنگ وغیرہ ڈومینز میں تربیت کا بندوبست کرنے کی بھی ضرورت ہے ، کیوں کہ جموںوکشمیر یوٹی میں تجارتوں میں تکنیکی ماہرین کی عمومی کمی ہے۔مزید بتایاگیا کہ اگلے مالی برس کے دوران 60 ہزار نوجوانوں کو تربیت دینے اور رکھنے کے منصوبے کو موجودہ پی آئی اے کی مشاورت سے فروری 2023ءکے آخیر تک حتمی شکل دی جائے گی۔اُنہوں نے کہا کہ محکمہ بی آر او کے ساتھ ان کی ہنر مند ، نیم ہنر مند اَفرادی قوت کی ضرورت کا تعین کرے گا۔چیف سیکرٹری نے محکمہ کو ہدایت دی کہ اِس بات کو یقینی بنائے کہ ” حمایت “ کے تحت مہمان نوازی ، اِنڈسٹریز ، مکانات و شہری ترقی ، سیاحت ، میڈیکل لیبارٹری ، جل شکتی محکمہ میں پانی کی جانچ لیبارٹری شعبوں میں تربیت کا اہتمام کیا جائے ۔ صنعتوں میں سرمایہ کاری کی وجہ سے اِن شعبوں میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور جموں وکشمیر میں سیاحتی سرگرمیوں میں اِضافہ ہوا۔چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے محکمہ سے کہا کہ وہ ریاستوں کے متعلقہ حکام سے مشورہ کرے جنہوں نے اے پی ، ٹی این اور اڑیسہ جیسے حمایت کی عمل آوری میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اورمرکزی وزارتِ دیہی ترقی محکمہ کے حکام سے جموںوکشمیر میںسکیم کی عمل آوری کو مزید بہتر بنانے کے لئے مشورہ دیا ہے۔ڈاکٹر ارون کما رمہتا نے محکمہ سے کہا کہ وہ ” حمایت“ سکیم کی عمل آوری باقاعدہ نگرانی کے لئے ایک مناسب اِدارہ جاتی طریقہ کار وضع کرے۔

ADVERTISEMENT

یہ بھی پڑھیے

جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے شیخ پورہ بڈگام کا دورہ کیا

مشیرراجیو رائے بھٹناگر کا کشمیر یونیورسٹی میں”سائنرجسٹک ٹریننگ پروگرام یوٹیلائزنگ دی

شادی پورہ بانڈی پورہ میںایک روز کا دولہا حادثے میں از جان

اسی بارے میں

جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے شیخ پورہ بڈگام کا دورہ کیا
تازہ ترین خبریں

جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے شیخ پورہ بڈگام کا دورہ کیا

23 مئی 2022
مشیرراجیو رائے بھٹناگر کا کشمیر یونیورسٹی میں”سائنرجسٹک ٹریننگ پروگرام یوٹیلائزنگ دی
تازہ ترین خبریں

مشیرراجیو رائے بھٹناگر کا کشمیر یونیورسٹی میں”سائنرجسٹک ٹریننگ پروگرام یوٹیلائزنگ دی

23 مئی 2022
لولاب کپوارہ کے میں سڑک حادثہ،55سالہ شہری جاں بحق
تازہ ترین خبریں

شادی پورہ بانڈی پورہ میںایک روز کا دولہا حادثے میں از جان

23 مئی 2022
رام بن: پولیس کو ‘جعلی میڈیا گروپس’ کی شناخت کرنے کی ہدایت
تازہ ترین خبریں

رام بن: پولیس کو ‘جعلی میڈیا گروپس’ کی شناخت کرنے کی ہدایت

23 مئی 2022
پٹن اورٹنگمرگ میں2 منشیات فروش گرفتار
تازہ ترین خبریں

گوشہ بگ پٹن میں سرپنچ کی ہلاکت کا معاملہ پولیس نے حل کیا

23 مئی 2022
اپنی نوعیت کی پہلی خواتین انڈسٹریل اسٹیٹ اودھم پورمیں قائم کی جائے گی
تازہ ترین خبریں

ملٹنسی امن اور خوشحالی کے لیے سب سے بڑا خطرہ: ایل جی سنہا

21 مئی 2022
سری لنکا سے ایمرجنسی ختم
تازہ ترین خبریں

سری لنکا سے ایمرجنسی ختم

21 مئی 2022
ماریوپول شہر سے یوکرین کی فوج کے انخلا کے بعد روس کا قبضہ مکمل
تازہ ترین خبریں

ماریوپول میں ازووسٹل اسٹیل پلانٹ کو فتح کرنے کا اعلان

21 مئی 2022
کشمیری پنڈتوں ، مسلمانوں اور دیگر طبقہ جات کی مشکلات کےلئے پاکستان اور ملی ٹنٹ ذمہ دار
تازہ ترین خبریں

حد بندی کمیشن کی رپورٹ: کچھ لیڈروں کو فائدہ پہنچانا مقصد۔ آزاد

21 مئی 2022
Next Post
انڈونیشیا میں خونریز جھڑپ ، 19 افراد ہلاک

انڈونیشیا میں خونریز جھڑپ ، 19 افراد ہلاک

اہم خبریں

جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے شیخ پورہ بڈگام کا دورہ کیا

مشیرراجیو رائے بھٹناگر کا کشمیر یونیورسٹی میں”سائنرجسٹک ٹریننگ پروگرام یوٹیلائزنگ دی

شادی پورہ بانڈی پورہ میںایک روز کا دولہا حادثے میں از جان

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

چیف سیکرٹری نے محکمہ دیہی ترقی کو اگلے مالی برس کے دوران ” حمایت“ کے تحت60ہزار نوجوانوں کی تربیت اور تقرری کو یقینی بنانے کی ہدایت دی
تازہ ترین خبریں

چیف سیکرٹری نے محکمہ دیہی ترقی کو اگلے مالی برس کے دوران ” حمایت“ کے تحت60ہزار نوجوانوں کی تربیت اور تقرری کو یقینی بنانے کی ہدایت دی

25 جنوری 2022
پانچ اگست2019کے فیصلے جموں وکشمیر کے عوام کیلئے باعث عذاب ثابت ہوئے
تازہ ترین خبریں

پانچ اگست2019کے فیصلے جموں وکشمیر کے عوام کیلئے باعث عذاب ثابت ہوئے

18 مئی 2022
اپنی نوعیت کی پہلی خواتین انڈسٹریل اسٹیٹ اودھم پورمیں قائم کی جائے گی
تازہ ترین خبریں

ملٹنسی امن اور خوشحالی کے لیے سب سے بڑا خطرہ: ایل جی سنہا

21 مئی 2022
بجبہاڑہ میں غیر ریاستی شہری پستول اور میگزین سمیت گرفتار
تازہ ترین خبریں

اوڑی میں گاڑی سے دس کلو ہیروئن ضبط، ایک شخص گرفتار

20 مئی 2022
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔