اڑھائی لاکھ سے زائد نئے معاملے، متاثرین کی مجموعی تعدادتقریباً چار کروڑ
نئی دہلی، 25 جنوری (یو این آئی) ملک میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2,67,753 مریض شفایاب ہوئے ، جس سے کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 3.70 کروڑ سے زیادہ ہوگئی۔ پیرکو ملک میں 62,29,956 افراد کو ویکسین لگائی گئی۔ ملک میں اب تک ایک ارب 62 کروڑ 92 لاکھ 9 ہزار 308 افراد کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔ منگل کو مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 2,55,874 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد تین کروڑ 97 لاکھ 99 ہزار 202 ہو گئی۔ ساتھ ہی، 12403 ایکٹیو کیسزکے بڑھنے کے بعد متاثرہ افراد کی کل تعداد بڑھ کر 2236842 ہو گئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 614 مریضوں کی موت کے ساتھ ہی اس جان لیوا وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 490462 ہو گئی ہے۔ اسی عرصے میں دو لاکھ 67 ہزار 753 مریض صحت یاب ہونے سے شفایاب مریضوں کی تعداد 37071898 ہو گئی ہے ۔ ملک میں جان لیوا کورونا وائرس سے صحت یابی کی شرح 93.07 فیصد،شرح اموات 1.24 فیصد اور ایکٹیو کیسز کی شرح 5.69 فیصد ہے ۔ فی الحال ریاست کرناٹک میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 4691 کے اضافہ سے 362517 ہوگئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 41707 مریض صحت یاب ہونے کے بعد اس وبا کو شکست دینے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 3162977 ہو گئی ہے ۔
اس کے ساتھ ہی 32 مزید مریضوں کی موت سے ریاست میں اب تک 38614 لوگوں کی موت ہو چکی ہے ۔ریاست مہاراشٹر میں 6309 ایکٹیو کیسز کے اضافے کے ساتھ ان کی کل تعداد بڑھ کر 303424 ہوگئی۔ اس دوران 21491 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے ساتھ ہی کورونا سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد 7089936 ہو گئی ہے ۔ ریاست میں مزید 36 مریضوں کی موت سے اس جان لیوا وبا سے ہلاک ہونے والو ں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 142151 ہو گئی ہے ۔ریاست کیرالہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 4367 سے گھٹ ان کی کل تعداد 260982 رہ گئی ہے ۔ ریاست میں اس وبا سے مزید 171 لوگوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 51,987 ہو گئی ہے ، جب کہ اب تک 5356642 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ریاست مغربی بنگال میں اسی عرصے کے دوران سب سے زیادہ 15648ایکٹیو کیسزکم ہوئے جس سے ان کی کل تعداد 94535 پر آ گئی ہے اور مزید 37 مریضوں کی موت سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 20375 ہو گئی ہے ۔ ریاست میں اب تک 1854881 مریض جان لیوا وبا سے شفایاب ہو چکے ہیں۔قومی راجدھانی دہلی میں گزشتہ دنوں سے ایکٹیو کیسز میں مسلسل کمی آئی ہے ۔ قومی دارالحکومت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 9106 سے گھٹ ان کی مجموعی تعداد 45140 رہ گئی ہے ۔