ADVERTISEMENT
صرف درماندہ گاڑیوں کو ہی آگے جانے کی اجازت ہے /حکام
سری نگر جموں شاہراہ کو پیر کے روز ٹریفک کی آمدورفت کیلئے کھول دیا گیا ہے۔ حکام نے بتایا کہ شاہراہ پر درماندہ گاڑیوں کو منزل مقصود کی طرف جانے کی اجازت دی گئی ۔پچھلے دو روز سے شاہراہ پر پسیاں گر آنے کے نتیجے میں ٹریفک کی آمدورفت بند رہنے سے اس شاہراہ پر درماندہ مسافروں اور ڈرائیوروں کو مشکلات کا سامناکرناپڑرہا تھا۔ نمائندے نے بتایا کہ پیر کے روز شاہراہ کو قابل آمدورفت بنانے کے درماندہ گاڑیوں کو سری نگر کی طرف جانے کی اجازت دی گئی ۔ حکام کے مطابق پنتھال اور دوسرے مقامات پر مٹی کے تودے گر آنے کے نتیجے میں شاہراہ کو بند رکھا گیا تھا۔
ADVERTISEMENT