بھارت ٹیکنالوجی کو اپنانے میں سب سے آگے ہندوستان نے دنیا کو دکھایا /وزیر اعظم/ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ہندوستان نے دنیا کے سامنے یہ ثابت کردیا ہے کہ ٹکنالوجی یا اس سے متعلق اختراعات کو اپنانے کے معاملے میں ہم کسی سے کم نہیں ہیں۔ وزیراعظم نے بتایا کہ پچھلے سال ہندوستان میں پہلی بار اے ٹی ایم سے نقد پیسے نکالنے کے مقابلے موبائل سے زیادہ ادائیگیاں کی گئیں۔ مکمل طور پرڈیجیٹل بینک جن کا کوئی فزیکل برانچ آفس نہیں ہے، پہلے ہی ایک حقیقت بن چکے ہیں۔ٹکنالوجی کے موضوع پر بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ہندوستان نے دنیا کو دکھادیا ہے کہ وہ ٹیکنالوجی کو اپنانے میں سب سے آگے ہے۔کرنٹ نیوز آف انڈیاکے مطابق وزیراعظم نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ مالیاتی ٹکنالوجی کے فورم ‘ ان فنیٹی فورم ’کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ کرنسی کی تاریخ میں زبردست ارتقا دیکھنے کو ملا ہے۔ڈیجیٹل لین دین اور بینکنگ نظام میں آئی تبدیلیوں کا حوالے دیتے ہوئے وزیراعظم نے بتایا کہ پچھلے سال ہندوستان میں پہلی بار، اے ٹی ایم سے نقد پیسے نکالنے کے مقابلے موبائل سے زیادہ ادائیگیاں کی گئیں۔مکمل طور پر ڈیجیٹل بینک جن کا کوئی فزیکل برانچ آفس نہیں ہے، پہلے ہی ایک حقیقت بن چکے ہیں۔انہوں نے کہا “ جس طرح انسانوں کا ارتقا ہوا ہے اسی طرح سے ہماری لین دین کی شکلوں کا بھی ارتقا ہوا ہے۔ با