کہیں علاقوں میں بارشیں تو کہیں پر ہوئی تازہ برفباری ،آج سے 29جنوری تک موسم خشک رہے گا
پیر پنچال کے آر پار اتوار کو مسلسل تیسرے روز بھی خراب موسمی صورتحال کے بیچ وادی کے میدانی علاقوں میں بارشیں جبکہ بالائی علاقوں میں ہلکی برف باری ہوئی ۔ بارشوں اور ہلکی برفباری کے بیچ شبانہ درجہ حرارت میں نمایاں بہتری ریکارڈ کی گئی اور بیشتر مقامات پر نقطہ انجماد سے اوپر درج کیا گیا۔اسی دوران محکمہ موسمیات نے آج سے موسم میں بہتری آنے کے امکانات ظاہر کرتے ہوئے 29جنوری تک موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے ۔محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے عین مطابق پیر پنچال کے آر پار موسمی صورتحال مسلسل تیسرے روز بھی خراب رہی ۔ سنیچروار اور اتوار کی درمیانی رات کو بھی وادی کے کئی میدانی علاقوں میں بارشیں ہوئی جبکہ بالائی علاقوں میں ہلکی برفبای ہوئی ۔پیر پنچال کی پیاڑیوں برفباری ریکارڈ کی گئی ہے تاہم شہر سرینگر کے ساتھ ساتھ جنوبی کشمیر کے علاقوں میں وقفے وقفے سے ہلکی بارشیں ہوئی ۔ گلمرگ ، سونہ مرگ ، زوجیلا اور پیر کی گلی کے علاوہ پیز پنچال کی پہاڑیوں اور جنوبی کشمیر کے کے علاقوں میں دوران شب سے ہی برف و باراں کا سلسلہ جاری رہا ۔ شہر آفاق گلمرگ میں ہوئی شدید برفباری سے وہاں سیر پر آئے ہوئیے سیلانیوں نے برفباری کا خوب مزہ لیا ۔ برفباری کے نتیجے میں گلمرگ سرینگر شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل متاثرہ ہوئی ۔شہر سرینگر سمیت وادی کے دیگر علاقوں میں ہلکی بارشیں ہوئی تاہم بارشوں اور برفباری کے باوجود بھی شبانہ درجہ حرارت میں کافی بہتری درج کی گئی ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6.1 ملی میٹر بارش ہوئی جبکہ شبانہ درجہ حرارت 2.3 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 0.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔اسی طرح سے قاضی گنڈ میں 13.2 سینٹی میٹر برفباری ہوئی اور گزشتہ رات 0.2 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 0.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔مشہور سیاحتی مقام ہلگام میں 7.0 سینٹی میٹر برفباری ہوئی اور گزشتہ رات کو منفی 1.2 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے منفی 2.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔اسی دوران محکمہ موسمیات کے مطابق گلمرگ میں تقریباً 5.8 سینٹی میٹر تازہ برفباری ہوئی اور وہاں شبانہ درجہ حرارت منفی 6.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جموں میں 13.7 ملی میٹر بارش ہوئی اور گزشتہ رات کے 10.1 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 8.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ لداخ کے لیہہ میں گزشتہ رات کے منفی 11.4 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 9ریکارڈ کیا گیا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سائبیریا کے بعد دنیا کا دوسرا سرد ترین مقام دراس میں منفی 10.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات منفی 11.9 ڈگری سینٹی گریڈ تھا ۔ادھر محکمہ موسمیات کے مطابق پیر پنچال کے آر پار اگلے 24گھنٹوں تک میدانی علاقوں کے ساتھ ساتھ بالائی علاقوں میں بھی برفباری ہونے کے امکانات ہے اور کہا کہ موسمی صورتحال میں 24جنوری کی صبح سے مکمل طور پر موسمی صورتحال میں بہتری آئی گئی اور 29جنوری تک موسم مجموعی طور پر خشک رہے گا ۔