سرینگر/لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی قیادت میں آج ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل کشمیر ڈویژن لے چیرپرسنوں کی ایک میٹنگ کی قیادت کی جو کہ یہاں سیول سیکٹریٹ میں جمعرات کو منعقد کی گئی ۔ تبادلہ خیال کے دوران لیفٹیننٹ گورنر نے ڈیولپمنٹ پروجیکٹوں کی رفتار اور زمینی سطح پر اس کے اطلاق کا جائزہ لیا اس کے علاوہ ڈی ڈی سی چیرپسنوں کے حلقہ جات میں عوامی اہمیت کے مسائل پر بات کی گئی ۔ اسی طرح کی ایک اور میٹنگ جموں ڈویژن کے ڈی ڈی سی چیرپرسنوں کے ساتھ بھی عنقریب منعقد کی جارہی ہے ۔ اس موقعے پر لیفٹیننٹ گورنر نے اس بات کو دہرایا کہ سرکار جموں کشمیر میں پنچائت راج اداروں کو مضبوط اور صحیح معنوں میں فعال بنانے کی وعدہ بند ہے ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے بتایا کہ جموں کشمیر کی مجموعی ترقیاتی ایجنڈے کی حصولیابی کےلئے مختلف سیکموں اور منصوبوں کے نفاذ میں PRIsکی فعال شرکت لازمی ہے ۔انہوں نے کہا کہ تین درجے کے پنچائتی راج نظام کی پالیسیوں اور ان کے نفاذ کے درمیان ایک پُل ہیں اور انتظامیہ جمہوری نظام کی بنیادی سطح کو مضبوط بنانے کےلئے ٹھوس کوششیں کررہی ہیں۔ گورننس کی شراکت کو پنچائت راج نظام کےلئے اہم ستون قراردیتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے مشائدہ کیا کہ رقومات، سرگرمیاں اور فعالیت کو گراس روٹ ڈیولپمنٹ کےلئے عوامی نمائندوں کی دستیابی کو یقینی بنایا گیا ہے ۔۔