وزیر اعظم نریندر مودی کل دوپہر ساڑھے بارہ بجے ویڈیو کانفرنسنگکے ذریعے پردھان منتری کسان سمان ندھی اسکیم کے تحت مالی فوائد کی دسویں قسط جاری کریںگے۔ 20 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم، 10 کروڑ سے زیادہ مستفید ہونے والے افراد کے کھاتوں میں منتقل کی جائے گی۔ PM کسان اسکیم کے تحتکسانوں کے مجاز کنبوں کو 6 ہزار روپے سالانہ کا مالی فائدہ فراہم کیا جاتا ہے۔ یہ رقمدو دو ہزار روپے کی تین قسطوں میں منتقل کی جا رہی ہے۔ یہ رقم مستفید ہونے افراد کےبینک کھاتوں میں سیدھے منتقل کی جاتی ہے۔ اب تک ایک لاکھ 60 ہزار کروڑ روپے سے زیادہکسانوں کے کنبوں کو منتقل کی جاچکی ہے۔وزیراعظم کسانوں کی پیداوار سے متعلق تقریباً 351 تنظیموںکو 14 کروڑ روپے سے زیادہ کی حصص گرانٹ بھی جاری کریں گے،جس سے ایک لاکھ 24 ہزار سےزیادہ کسانوں کو فائدہ ہوگا۔ مودی تقریب کے دوران مذکورہ تنظیموں کے نمائندوں کےساتھ بات چیت کریں گے اور قوم سے خطاب بھی کریں گے۔اِس موقع پر مرکزی وزیر زراعت بھی موجود رہیں گے۔