سماج سے منشیات کے خاتمہ کرنے کے لئے اپنی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے پانپورہ اونتی پوورہ میں دو منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے اور ان کے قبضے سے ممنوعہ مادہ برآمد کیا۔ پولیس اسٹیشن پانپورہ کی ایک پولیس پارٹی نے ٹانچ باغ پانپورہ میں ناکہ چیکنگ کے دوران ایک گاڑی زیر نمبر JK01H-8095 کو روک کر تلاشی لی ۔ دوران تلاشی پولیس نے گاڑی میں دو منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے تین کلو گرام خشخاش پوست برآمد کر لیا گیا۔ انہیں گرفتار کر کے تھانہ منتقل کر دیا گیا ہے جہاں وہ زیر حراست ہیں۔ جرائم کے کمیشن میں جو گاڑی استعمال کی اس کو بھی حراست میں لے لیا گیا ۔ اسی مناسبت سے ایف آئی آر نمبر 165/2021 کے تحت قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن پانپورہ میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔عوام الناس سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اپنے پڑوس میں منشیات فروشوں کے بارے میں کسی بھی معلومات کے ساتھ آگے آئیں۔ منشیات فروشی میں ملوث پائے جانے والے افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔