کپوارہ پولےس نے ا ےک ڈرامائی کاروائی کے دوران ایک سرپنچ سمیت تین افراد کو مبینہ طور پر منشیات فروخت کرنے کے الزام میں پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) کے تحت گرفتارکر لیا ہے۔اطلاعات کے مطابق ان اطلاعات کہ گرفتار شدگان منشیات فروخت کرکے مقامی نوجوانوں کو اس کی لت میں ڈال رہے تھے کی بنےاد پر انہےں گرفتار کےا گےا جس کے بعد ان پر پی اےس ائے عائد کےا گےا۔ان کی شناخت دردہ پورہ لولاب کے سرپنج منظور احمد لون ، ولد عبدلاجبار لون ساکن درد پورہ لولاب، بلال احمد گنائی ولد ثناواللہ گنائی ساکن بٹہ پورہ کپوارہ اور طارق احمد بٹ ولد غلام نبی بٹ ساکن لال پورہ کپوارہ کے بطور ہوئی ہے۔ ادھر پولےس نے کہا ہے کہاگر معاشرے سے نشے سمیت دیگر برائیوں کا خاتمہ کرنا ہے تو سب کو مل کر اپنی اپنی ذمے داری کا احساس اور مظاہرہ کرنا ہو گا۔ ورنہ کہیں ایسا نہ ہو کہ وقت ہاتھ سے نکل جائے اور خداناخواستہ ایک نسل تباہ ہوجائے۔