تشدد آمیز واقعات میں 168جنگجو، 34عام شہری اور30اہلکار مارے گئے
کوووڈ19کی وجہ سے 3827کے قریب افرادفوت ، سڑک حادثات میں بھی سینکڑوں ازجان
امسال حد بندی کمیشن نے جموں کےلئے مزید 6اور وادی کےلئے ایک نشست کی سفارش بھی کی
سرینگر/30دسمبر/سی این آئی// دنیا بھر کے ساتھ ساتھ جموں کشمیر کےلئے بھی سال 2021ایک دردناک سال ثابت ہوا جس میں جموں کشمیر میںمتعددتبدیلیاں رونماءہوئیں اور سینکڑوں انسانی جانیں بھی تلف ہوئیں۔ سال 2021 اپنی خوشیوں، شادمانیوں، مسرتوں سے زیادہ تلخیوں، دکھ و درد، رنج و غم کیلئے یاد کیا جاتا رہے گا۔ اسی سال دنیا بھر میں پھیلی کورونا وائرس کی وبا اور اس وبا پر قابو پانے کیلئے ٹیکہ کاری مہم بھی چلائی گئی ۔سال 2021 نے مانو پشیمانی، پریشانی، حیرانی کی ایک نئی داستان تحریر کی ہے۔سال 2021میں جموں کشمیر میںمزید 168عسکریت پسند مارے گئے جبکہ گزشتہ برس کے مقابلے میں یہ تعداد کم ہے گزشتہ برس مختلف جھڑپوںمیں 203جنگجو جاں بحق ہوئے تھے ۔رواں برس اس مدت میں 34عام شہری جاں بحق ہوئے ہیں اور اس میں بھی کمی واقع ہوئی ہے سال 2020میں مرنے والے عام شہریوں کی تعداد 43تھی۔ جبکہ جموں کشمیر میں کووڈ 19کی وجہ سے 3827زائد افراد لقمہ اجل بن گئے ۔ اس دوران جموںکشمیر میں سڑک کے قریب 200سڑک حادثات پیش آئے جن میں سینکڑوں لوگ ازجان ہوئے اور ہزاروں زخمی بھی ہوئے ہیں۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق سال 2021دنیا بھر کے ساتھ ساتھ جموں کشمیر کےلئے بھی تلخ وشیریں یادوں کے ساتھ رُخصت ہورہا ہے ۔سال 2021 اپنی خوشیوں، شادمانیوں، مسرتوں سے زیادہ تلخیوں، دکھ و درد، رنج و غم کیلئے یاد کیا جاتا رہے گا۔ اسی سال دنیا بھر میں پھیلی کوروناوائرس کی دومہلک قسمیں بھی نمودار ہوئیںجن میں ڈیلٹا اوراب اومیکرون کا خوف منڈلاتا رہاہے۔سال 2021 نے مانو پشیمانی، پریشانی، حیرانی کی ایک نئی داستان تحریر کی ہے۔ ویسے تو ہر شے کو موت کا مزہ چکھنا ہے۔ لیکن رواں سال میں جس پیمانے پر جانیں ضائع ہوئی ہیں اس سے درد و کرب، دکھ و درد میں اضافہ ہوتا ہوا دکھائی دیا ہے۔دنیا بھر کے ساتھ ساتھ جموں کشمیر میں بھی کووڈ19نے تباہی مچادی اور امسال کووڈ 19کی وبائی بیماری سے 3827افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ سال 2020میں یہ تعداد1885تھی۔ اسی سال کووڈ19کئی مزید دومہلک ویرنٹ بھی نمودار ہوئی جن میں ایک ڈیلٹا ویرینٹ اور موجودہ اومیکرون بھی شامل ہے ۔ سال 2021میںتشدد آمیز واقعات میں بھی اضافہ دیکھنے کو ملا جس دوران جموں کشمیر میں سال 2021میں مجموعی طور پر 168عسکریت پسند فورسز کے ساتھ مختلف جھڑپوں میں مارے گئے اور اس مدت میں 34عام شہری بھی فورسز اور جنگجوﺅں کے مابین ہوئی جھڑپوں میں مارے گئے اور درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں ۔ اس دوران رواں برس جموں کشمیر میں قریب 200سڑک حادثات پیش آئے جن میں سینکڑوں افراد نے اپنی زندگی گنوادی اور سینکڑوں دوسرے زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں درجنوں زندگی بھر کےلئے اپاہج بن گئے ۔ ادھر سیاسی سطح پر بھی سال 2021میں کئی تبدیلیاں رونماءہوئیںجس میں سب سے بڑی پیش رفت حد بندی کمیشن کی جانب سے مرکزی سرکار کو رپورٹ پیش کی گئی جس میں جموں کےلئے مزید 6اور وادی کےلئے ایک نشست کے اضافہ کی سفارش کی گئی ۔ اگرچہ مرکزی سرکارنے ابھی تک سفارش کردہ رپورٹ پر حتمی منظوری نہیں دی گئی تاہم سیاسی جماعتوں نے اس رپورٹ کو یکطرفہ قراردیتے ہوئے اس کے خلاف سخت برہمی کااظہار بھی کیا ہے۔