186متاثرہ مریض بازیاب،469افرادزیرطبی نگہداشت
21ریاستوں اورمرکزی زیرانتظام علاقوں میں الرٹ جاری
عالمگیر وبائی وائرس کوروناکی نئی قسم ’اومیکرون‘بھارت میں بھی تیزی کیساتھ پھیل رہاہے ،کیونکہ فی الوقت ملک بھرکی21ریاستوں اورمرکزی زیرانتظام علاقوں میں اومیکرون کے کیس درج ہوئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران77نئے کیس سامنے آنے کے بعدبھارت میں اومیکرون کے کل کیسوںکی مجموعی تعداد655تک پہنچ گئی ہے ،جن میں سے ابھی تک186متاثرہ مریض بازیاب ہوئے ہیں یاکہ اُنھیں اسپتالوں سے ڈسچارج کردیاگیاہے ۔مرکزی وزارت صحت وخاندانی بہبودنے منگل کو نئی دہلی میں جاری کردہ اپنے ایک بیان میں بتایا کہریاستوں اورمرکزی زیرانتظام علاقوں میں اومیکرون کے کیسوںکی تعداد 653ہوگئی ہے تاہم مرکزی وزارت کے جاری بیان کے بعدپانڈیچری میں2فرادکواومیکرون میں مبتلاءپایاگیااوراس طرح سے ملک میں اومیکرون میں مبتلاءہونے والے افرادکی کل تعداد655تک پہنچ گئی ہے تاہم ان میں سے ابھی تک186متاثرہ مریض بازیاب ہوئے ہیں یاکہ اُنھیں اسپتالوں سے ڈسچارج کردیاگیاہے ۔ مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، ملک کی21 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں655اومیکرون کیسوںکا پتہ چلا ہے جس میںمہاراشٹرہ میں سب سے زیادہ167کیس ریکارڈ کئے گئے ہیں، اس کے بعد دہلی میں 165، کیرالہ میں57، تلنگانہ میں 55،گجرات میں49، راجستھان میں46 اور تامل ناڈﺅ میں 34اومیکرون کیس درج ہوئے ہیں۔مزیدتفصیلات کے مطابق کرناٹک میں 9 ،اوڑیسہ میں 8 ،آندھراپریش میں 6 ،مغربی بنگال میں6،ہریانہ میں 4 ،اُتراکھنڈ میں 4 ،چندی گڑھ میں 3 ،جموں وکشمیرمیں3 ، اُترپردیش میں2 ،گوا ،ہماچل پردیش،لداخ ، منی پور اور پانڈی چری میں ایک ایک اومیکرون کیس درج ہواہے ۔