اکیسویں صدی ٹیکنالوجی پر مرکوز ہے اور ٹیکنالوجی بھارت کو بدلنے میں کلیدی رول ادا کرے گی/وزیراعظم
وزیراعظم نریندر مودی نے آج ملک کے طلبا اور نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ خواب دیکھیں اور انہیں عزائم میں تبدیل کرکے ا±نہیں حاصل کریں تاکہ آتم نربھر بھارت کی تکمیل کی جاسکے جو ملک کو درپیش بہت سے مسائل کا مستقل حل ہے۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی نے آج ملک کے طلبا اور نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ خواب دیکھیں اور انہیں عزائم میں تبدیل کرکے ا±نہیں حاصل کریں تاکہ آتم نربھر بھارت کی تکمیل کی جاسکے۔ وہ کانپور میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے 54 ویں جلسہ تقسیم اسناد میں اظہار خیال کررہے تھے۔ملک کے اس باوقار تکنیکی ادارے کے طلبا کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ملک کو IIT کے طلبا اور اساتذہ کی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد ہے اور انہیں ہر طرح سے مدد کرنے کو تیار ہے۔اسٹارٹ اَپس اور Unicorn کمپنیوں کے شعبے میں ملک کی ترقی کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اِن میں سے بہتوں کو IIT’s کے طلبا نے شروع کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ 7 برس میں ا±ن کی سرکار نے آتم نربھر بھارت کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے بہت سے اقدامات کیے ہیں اور IIT کے طلبا اس میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔کنووکیشن کے دوران وزیراعظم نے Blockchain پر مبنی ڈیجیٹل ڈگریوں کا آغاز کیا اور سبھی طلبا کو Blockchain پر مبنی ٹیکنالوجی کے ذریعے ڈیجیٹل ڈگریاں دی گئیں۔ اس ٹیکنالوجی کو نیشنل Blockchain پروجیکٹ کے تحت انسٹی ٹیوٹ نے تیار کیا ہے۔ ان ڈیجیٹل ڈگریوں کی دنیا بھر میں تصدیق کی جاسکتی ہے۔ اس موقع پر ک±ل ایک ہزار 723 طلبا نے اپنی ڈگریاں لیں اور 80 انعامات اور میڈل دئیے گئے۔وزیراعظم آج کانپور ریل پروجیکٹ کے تکمیل شدہ سیکشن اور Bina-Panki ملٹی پروڈکٹ پائپ لائن پروجیکٹ کا افتتاح کررہے ہیں۔ Bina-Panki ملٹی پروڈکٹ پائپ لائن پروجیکٹ، 356 کلومیٹر طویل پروجیکٹ ہے جس کی صلاحیت سالانہ تقریباً تین اعشاریہ چار-پانچ ملین میٹرک ٹَن ہے۔ مدھیہ پردیش میں Bina ریفائنری سے کانپور میں Panki تک جانے والے پائپ لائن پروجیکٹ کو 1500 کروڑ سے زیادہ کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے۔وزیراعظم کی جانب سے افتتاح کئے جانے والے کانپور ریل پروجیکٹ کا تکمیل شدہ سیکشن، IIT کانپور سے موتی جھیل تک 9 کلومیٹر طویل سیکشن ہے۔ لکھنو¿، نوئیڈا، گریٹرنوئیڈا اور غازی آباد کے بعد کانپور پانچواں شہر ہے، جہاں میٹرو خدمات شروع کی گئی ہیں۔