مہلوک جنگجو کئی تشدد آمیز واقعات میں ملوث تھے
سرینگر/جی این ایس /
جموں کشمیر کے پولیس کے انسپکٹر جنرل کشمیر وجے کمار نے ہفتہ کے روز کہا ہے کہ جنوبی کشمیر کے قصبہ ترال میں ہوئی جھڑپ میں ماہر آئی ای ڈی مارا گیا ہے ۔ انہوںنے ملی ٹنٹ کی ہلاکت کو پولیس کےلئے بڑی کامیابی سے تعبیر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مہلوک جنگجو کئی کیسوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔ جی این ایس کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر وجے کمار نے ہفتہ کے روز بتایا ہے کہ ترال جھڑپ میں جو دو جنگجو جاں بحق ہوئے ہیں ان میں سے ایک آئی ای ڈی ماہر عادل بھی شامل ہے۔ پولیس نے اس سلسلے میں بتایا ہے کہ مارے گئے جنگجوﺅں کی شناکت ندیم بٹ اور رسول عرف عادل بھی ہے جن کا تعلق غزوة الہند نامی عسکریت تنظیم سے بتایا گیا ہے ۔ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے قبضے سے 2اے کے رائفل کے علاوہ دیگر مواد بھی برآمد کرلیا گیا ہے ۔ پولیس کے مطابق دونوں ملی ٹنٹ متعددتشددآمیز کارروائیوں میں ملوث تھے جن میں آئی ای ڈی دھماکے اور گرنیڈ حملے بھی شامل ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ دو دنوں کے دوران جنوبی کشمیر میں اب تک پانچ جنگجو جاں بحق کئے گئے ہیں۔ یہاں یہ بات قابل امر ہے کہ سنیچر کے روز اعلیٰ الصبح شوپیاں کے ایک مضافاتی علاقے میں جنگجوﺅں اور فوج کے مابین خونریز جھڑپ ہوئی جس میں دو جنگجو جاں بحق ہوئے تھے ۔