سوشل میڈیا میں سرینگر میں اومیکرون کے تین معاملات سامنے آنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے ضلع انتظامیہ سرینگر نے کہا ہے کہ سرینگر میں اومیکرون کا کوئی معاملہ سامنے نہیں آیا ہے اور اس سلسلے میں پھیلائی جارہی خبریں بے بنیاد اور حقیقت سے بعید ہیں۔ بدھ کے ایک مقامی خبررساں ایجنسی کے ساتھ بات کرتے ہوئے ضلع کمشنر سرینگر محمد اعجاز اسد نے کہا ہے کہ سرینگر میں کوئی بھی اومیکرون کا معاملہ سامنے نہیں آیا ہے ۔ اس ضمن میں ڈاکٹر حنیف بلخی نے بھی بتایا کہ سرینگر میں اس طرح کا کوئی بھی معاملہ سامنے نہیں آیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ جموں میں اومیکرون کے معاملات سامنے آنے کے بعد سرینگر میں مزید اقدامات اُٹھائے جاچکے ہیں اور کسی کو بھی کووڈ گائیڈ لائنوں کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے ۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ نیشنل سنٹر برائے روکتھام امراض کے صحت و طبی تعلیم محکمہ نئی دلی ہے جموں میں کووڈ کے تین اومیکرون کے معاملات کی تصدیق کی ہے جس سے جموں کشمیر کے لوگوں میں تشویش بڑھ گئی ہے تاہم سرکار نے بتایا ہے کہ اس نئے ویرینٹ کو روکنے کےلئے ہر ممکن اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں۔