جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی ) ڈی پی پانڈے نے آج لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے ساتھ راج بھون میں ملاقات کی ۔ جی او سی نے ایل جی موصوف کو جموں کشمیر میں حفاظت کی مجموعی صورتحال سے آگاہی دلائی ۔ اس موقعے پر جموں کشمیر کی اندرونی حفاظتی اقدامات اور دیگر مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے جموں کشمیر میں امن و سلامتی کی صورتحال کو یقینی بنانے کے فوج کے رول کی سراہنا کرتے ہوئے بتایا کہ فوج نے یوٹی کے لوگوں کی حفاظت اور خوشگوار ماحول کے قیام کےلئے جو قربانیاں دیں ہیں وہ ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ۔ اس موقعے پر ایل جی موصوف نے کسی بھی امن و قانون اور حفاظتی صورتحال سے نمٹنے کے دوران فوج ، فورسز اور سیول انتظامیہ کے مابین بہتر تال میل پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے صورتحال سے بہتر طریقے سے نمٹنے میں مدد ملے گی ۔