سیکورٹی فورسز نے کے پی روڑ اننت ناگ میں ایک ملی ٹینٹ معاون کو پستول سمیت حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ فوج ، پولیس نے مشترکہ طورپر کے پی روڑ اننت ناگ میں ایک ملی ٹینٹ معاون کو حراست میں لے کر اُس کے قبضے سے پستول اور میگزین برآمد کرکے ضبط کیا۔ انہوںنے کہاکہ اس ضمن میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہے۔پولیس ترجمان کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ فسٹ آر آر اور اننت ناگ پولیس نے کے پی روٹ کے نزدیک فیروز احمد زرگر عرف کامران ساکن گرٹہ بل کیموہ کولگام کو حراست میں لے کر اُس کے قبضے سے چینی پستول اور میگزین برآمد کرکے ضبط کیا۔ انہوںنے کہاکہ اس سلسلے میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شرو ع کی گءہے۔