کراچی(یواین آئی)پاکستان کے کراچی شہر میں اتوار کو آٹھ لوگوں کی موت ہوگئی اور کئی دیگر زخمی ہوگئے ۔ بے نظیر بھٹو اسپتال ٹراما سینٹر کے سربراہ ڈاکٹر صابر میمن نے جیو نیوز کو بتایا کہ دھماکے کی وجہ سے16 لوگوں کی موت ہوئی ہے ۔ جیو ٹی وی نے ابتدائی رپورٹ کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ دھماکہ شہر کے شیر شاہ پرچ چوک علاقے میں ایک نالے میں ہوا۔ پولیس کے مطابق دھماکہ نالے میں گیس لیک ہونے کی وجہ سے ہوا ہے ۔ دھماکے کی وجہ سے نالے کے کنارے پر واقع عمارتوں کو کافی نقصان پہنچا ہے ۔ذرائع کے مطابق اس حادثے میں زخمی ہوئے 12 لوگوں میں سے دو کی حالت نازک ہے ۔ اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینڈرس کے افسر موقع پر پہنچے اور پورے علاقے کا محاصرہ کرلیا۔