بغداد(یو این آئی/ اسپوتنک) عراق کے کردستان علاقے میں سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 12 ہو گئی ہے ۔ روداو براڈکاسٹر نے اربیل کے میئر کے حوالے سے یہ اطلاع دی ہے ۔ اس سے قبل جمعہ کو رودا¶ نے 11 افراد کی موت کی اطلاع دی تھی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اربیل میں جمعرات سے ہونے والی موسلادھار بارش کے باعث آنے والے سیلاب سے جان و مال کا بہت زیادہ نقصان ہوا ہے ۔ عراق کے میڈیا شفق نیوز نے بتایا کہ اربیل حکومت نے الرٹ کا اعلان کرتے ہوئے شہریوں سے امدادی ٹیموں کے ساتھ تعاون کرنے کی اپیل کی ہے ۔ عراق کے کردستان علاقے کے وزیر اعظم مسرور بارزانی نے سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے تمام سرکاری اداروں کو متاثرہ علاقوں میں فوری امداد اور ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے ۔