بی ایس ایف نے ہند پاک سرحد پر پنچاب میں ایک چینی ساخت کے پاکستانی ڈرون کو مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے ۔ سی این آئی کو بی ایس ایف ذرائع سے ملی تفصیلات کے مطابق پنجاپ میں بی ایس ایف نے ہند پاک سرحد پر 17دسمبر کی شب قریب 11بجکر 10منٹ پر فیروز پور سیکٹر میں ایک پاکستانی ڈرون کی نقل و حمل فضا میں دیکھی جس کے بعد بی ایس ایف نے کارورائی کرتے ہوئے اس کو مار گرایا ۔ بی ایس ایف کے مطابق کالے رنگ کا ڈرون جونہی فضا میں دیکھا گیا تو بی ایس ایف نے بین الاقوامی سرحد سے تین سو میٹر کی دوری پر اس کو نشانہ بنا کر نیچے گر ادیا ۔ انہوں نے بتایا کہ ڈرون چینی ساخت کا تھا اور یہ ہیگزا کاپٹر 23کلو وزنی ہونے کے علاوہ اس میں چار طاقت وار بیڑریاں لگی ہوئی تھیں ۔ تاہم تلاشی کے دوران ڈرون میں کوئی بھی مشکوک چیز بر آمد نہیںہوئی ۔ بی ایس ایف کے مطابق ڈرون مار گرانے کے بعد علاقے میں تلاشی کارورائیاں بھی عمل میںلائی گئی تاہم کسی بھی طرح کی کوئی قابل اعتراض چیز علاقے سے بر آمد نہیںہوئی ۔ ادھر ڈی جی بی ایس ایف پکنج کمار سنگھ نے میڈیا کو بتایا کہ امسال سرحد پر 67مرتبہ ڈرون نقل و حمل دیکھی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے چینی ساخت کے ڈرون استعمال کیے جا رہے ہیں جو زیادہ تر منشیات اس پار اسمگل کرنے کیلئے کام میں لگائیں جاتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈرون خطرات سے نمٹنے کیلئے سرحدوں پر بی ایس ایف مکمل طور پر تیار ہے اور کسی بھی ایسی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا ۔