جموں کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے جموں میں الیٹرک بس کے ذریعے سفر کرتے ہوئے سب کو حیران کردیا ۔ ایل جی اپنی کار سے اُتر کر ایس آر ٹی سی کی الیکٹرک گاڑی میں سوارہوئے اور گاڑی ڈرائیور کو چلنے کا اشارہ کیا
جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر جموں میونسپل کارپوریشن کی پارک کے افتتاح کے موقع پر پہنچنے کے لیے راج بھون جموں سے تریکوٹہ نگر تک ایک الیکٹرک بس لے کر گئے۔عینی شاہدین نے کہا کہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا راج بھون جموں سے تریکوٹہ نگر تک الیکٹرک بس پر سوار ہو کر جموں میونسپل کارپوریشن کے ‘اڈوپٹ اے پارک’ اقدام کے افتتاح کے موقع پر پہنچے۔ اس موقع پر لیفٹیننٹ گورنر اپنی گاڑی سے اتر کر بس کی سواری کے لیے گئے اور انہوں نے اپنے قافلے کو کوبس کے پیچھے چلنے کی ہدایت کی۔ایل جی جب بس میں چڑھے تو سب لوگ حیران ہوئے ۔