RT-PCRٹیسٹنگ کو بڑھا نے کاحکم جاری
سری نگر:۸،دسمبر:جے کے این ایس : ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ سروسز کشمیرنے بدھ کے روز کہا کہ ابھرتی ہوئی کووڈ19کی صورتحال اور نئے وائرس ’اومیکرون‘کے مختلف قسم کے ابھرنے کی نگرانی کرنے کی ضرورت ہے، جسے عالمی ادارہ صحت نے تشویش کی قسم قرار دیا ہے۔جے کے این ایس کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ سروسز کشمیر نے بدھ کے روز صحت کے عہدیداروں کو ہدایت کی کہ کووڈ19کیسوں میں اضافے اور وائرس کی نئی اقسام کے اُبھرنے کے پیش نظر RT-PCRٹیسٹنگ میں اضافہ کریں۔ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ سروسز کشمیر کی طرف سے جاری کردہ ایک حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ابھرتی ہوئی کووڈ19کی صورتحال اور نئے وائرس ’اومیکرون‘کے مختلف قسم کے ابھرنے کی نگرانی کرنے کی ضرورت ہے۔ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ سروسز کشمیرنے متعلقہ حکام کوخبردارکیاہے کہ عالمی ادارہ صحت نے نئے وائرس ’اومیکرون‘کے مختلف قسم کے ابھرنے کو تشویش کا باعث قرار دیا ہے۔ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ سروسز کشمیرنے کشمیر کے سبھی دس اضلاع کے چیف میڈیکل افسروں، میڈیکل آفیسرز اور بلاک میڈیکل آفیسرز سے کہا ہے کہ وہ کووڈ19 کے پھیلاو¿ پر نظر رکھنے کے لئے اپنے اپنے دائرہ اختیار میں RT-PCRٹیسٹنگ کو بڑھا دیں۔