لیفٹیننٹ گورنر نے آرمڈ فورسز کی بہادری اور بے لوث خدمات کو سلام پیش کیا
لیفٹیننٹ گورنر نے آرمڈ فورسز فلگ ڈے کے موقعہ پر آج آرمڈ فورسز کے بہادر اہلکاروں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا اور دفاعی اَفواج اور اُن کے کنبوں کی بہادری اور بے لوث خدمات کو سلام پیش کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،” ہماری آرمڈ فورسز کے اہلکار بہادری کے اعلیٰ ترین معیارات قائم کرتے رہتے ہیں ۔ ان کا ناقابل تسخیر جذبہ پوری قوم کو ہر ایک دِن عظمت کے حصول کی طرف ثابت قدم رہنے کی ترغیب دیتا ہے ۔اِس دِن کو منانے کے لئے ڈائریکٹرسینک ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ بریگیڈیئر ( ریٹائرڈ) گرمیت سنگھ شان نے لیفٹیننٹ گورنر کی جیکٹ پر آرمڈ فورسز کا جھنڈا لگا یا۔ اِ س موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے آرمڈ فورسز فلیگ ڈے فنڈ میں اَپنا حصہ ڈالا او رتمام حاضر سروس اور ریٹائرڈ ڈیفنس اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ کے لئے نیک خواہشات کا اِظہار کیا۔اُنہوں نے جموںوکشمیر کے لوگوں سے بھی اپیل کی کہ وہ سابق فوجیوں اور قوم کے دفاع میں اَپنی جانیں گنوانے والوں کے اہل خانہ کی فلاح و بہبود کے لئے آرمڈ فورسز فلیگ ڈے فنڈ میں دل کھول کر حصہ لیں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ یہ اُن کی قربانیوں کا اعتراف کرنے کے لئے ایک مناسب خراجِ تحسین ہوگا۔بعد میں ڈائریکٹر سینک ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ نے لیفٹیننٹ گورنر کو سابق فوجیوں ، ویر ناریوں ، ان کے زیر کفالت اَفراد اور آرمڈ فورسز کے خدمت کرنے والے اہلکاروں کی فلاح و بہبود کے لئے محکمہ کی طرف سے شروع کئے گئے مختلف اقدامات کے بارے میںجانکاری دی۔لیفٹیننٹ گورنر نے سینک ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ پر زور دیا کہ وہ سابق فوجیوں اور ان کے اہل خانہ کی فلاح و بہبود کے لئے اَپنی مسلسل کوششیں جاری رکھے۔