کوہیما، 5 دسمبر (یو این آئی) ناگالینڈ کے اوٹنگ گاو¿ں میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں کم از کم 13 عام شہری، جن کے بارے میں شبہ ہے کہ این ایس سی این (کے) کے زیر زمین کارکن تھے، مارے گئے ہیں سیکورٹی فورسز کی اس کارروائی میں ایک اہلکار ہلاک اور 20 دیگر زخمی بھی ہوئے ہیں اس واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے فوج نے اتوار کو جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہا” باغیوں کی نقل و حرکت کے بارے میں انٹلی جنس معلومات کی بنیاد پرناگالینڈ کے ضلع مون کے ترو نامی علاقے میں ایک آپریشن کا منصوبہ بنایا گیا تھا بیان میں کہا گیا ہے کہ ”ہمیں اس واقعہ اور اس کے نتائج پر افسوس ہے۔” جانوں کے ضیاع کے اس بدبختانہ کارروائی کی وجوہات کی گہرائی سے تحقیقات کی جائیں گی اور قانون کے مطابق مناسب کارروائی کی جائے گی۔