Daily Aftab
22 اپریل ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

جموں وکشمیر کی خراب حالات کیلئے بھاجپا براہ راست ذمہ دار

by Online Desk
01 دسمبر 2021
A A
0
SHARES
11
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

5اگست 2019کے فیصلوں کو جواز بخشنے کیلئے بولے گئے جھوٹ کا جواب کون دے گا/عمر عبدا ﷲ
جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ دفعہ370کے خاتمے کے بعد اب لوگوں سے روشنی کی زمینیں چھینی جارہی ہے؟ انہوں نے کہا کہ آخر اس عمل کا مقصد کیا ہے؟ حکومت کو یہ زمینیں کس کو دینی ہیں؟ یہ زمینیں تو سالہاسال سے یہاں کے لوگوں کے زیر تصرف ہیں پھر آج ان زمینوں کو چھیننے کا مقصد کیاہے؟ انہوں نے کہاکہ کچھ جماعتوںنے دوغلی پالیسی اپنا کررکھی ہے ۔ ایک دن کہتے ہیں کہ دفعہ370قصہ¿ پارینہ ہے اور اگلے روز کہتے ہیں کہ دفعہ370تو ہماری وراثت ہے۔ کم از کم نیشنل کانفرنس میں ان چیزوں کو لیکر کوئی کنفیوژن نہیں ہے۔ہم دلی میں بھی وہی بات کرتے ہیں، جموں میں بھی وہی بات کرتے ہیں اور کشمیر میں بھی وہی بات دہراتے ہیں۔ ہم کہتے ہیں کہ یہ سچائی کی لڑائی ہے، یہ انصاف کی لڑائی ہے، یہ ہمارے مستقبل کی لڑائی ہے، یہ ہمارے بچوں کی تعلیم، سکالرشپ اور روزگار بچانے کی لڑائی ہے اور یہ لڑائی زرعی اصلاحات کے ذریعے لوگوں کو حاصل ہوئی زمینوں کو بچانے کی لڑائی ہے اور نیشنل کانفرنس دفعہ370اور 35اے کی بحالی کی لڑائی میں کبھی بھی پیچھے نہیں ہٹے گی۔عمر عبداللہ نے خطہ چناب کے عوامی رابطہ مہم کے دوران بھدرواہ میں ایک اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔عمر عبداللہ نے اپنے خطاب کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ جموں وکشمیر کو ہند مسلم سکھ اتحاد ورثے میں ملا ہے اور یہاں کچھ سیاسی جماعتیں ایسی ہیں جو ہمیشہ اسی تاک میں رہتی ہیں کہ کس طرح لوگوں میں جھگڑے پیدا کئے جائیں اور کس طرح سے فسادات برپا کئے جائیں اور بعد میں یہی عناصر مذہب کے نام پر ووٹ مانگنے آتے ہیں، یہ سیاسی جماعتیں انگریزوں کے فارمولے Divide and Rule(تقسیم کرو اور حکومت کرور)میں یقین رکھتی ہیں۔ہمیں ایسی سیاسی جماعتوں اور ان کی پراکسیوں سے ہوشیار رہنا ہے، ان کی سازشوں کو ہر سطح پر ناکام بنانا ہے اور یہ اُسی صورت میں ممکن ہے جب ہم اپنے بھائی چارے کو قائم ودائم رکھیں گے۔ جموں وکشمیر کی ترقی ، خوشحالی، فارغ البالی اور لوگوں کے مفادات کے بچاﺅ کیلئے بھائی چارے کا زندہ رہنا بہت ضروری ہے۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا کہ اب یہ کہا جارہا ہے کہ جموں وکشمیر میں جب حالات مکمل طور پر پُرامن ہوجائیں گے ، ملی ٹنسی کے واقعات اور شہری ہلاکتیں بند ہوجائیں گی تبھی جاکر ریاست کا درجہ واپس دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر آج یہاں کے حالات خراب ہوگئے ہیں اور ملی ٹنسی میں اضافہ ہوا ہے، اس کا ذمہ دار کون ہے؟نئی دلی میں بھاجپا کی حکومت ہے اور اسی حکومت نے جموں وکشمیر میں لیفٹنٹ گورنر کو بھیجا ہے، اگر سیکورٹی کا نظام خراب ہو اہے، لوگوں کو مارا جارہا ہے، تو یہ کس کا قصور ہے؟بھاجپا یہ کہہ کر عوام کو سزا دے رہی ہے کہ حالات مکمل طور پر ٹھیک ہونے کے بعد ہی ریاست کا درجہ بحال ہوگا۔”نااہلی آپ کی، ناکامی آپ کی اور سزا یہاں کے لوگ بھگتیں گے، یہ کہاں کا انصاف ہے؟“عمر عبداللہ نے کہا کہ ہمارے دورِ حکومت میں2014تک بیشتر علاقے ملی ٹنسی سے خالی ہوگئے تھے، وادی بھرمیں بنکر ہٹائے گئے صرف شہر سرینگر میں ہی 40سے زیادہ بنکر منہدم کئے گئے لیکن آج کی صورتحال دیکھئے کہ نہ صرف اُن پرانی جگہوں پر واپس بنکر قائم ہوئے ہیں بلکہ اُس سے دوگنی تعداد میں نئی جگہوں پر بنکر کھڑے کئے گئے ہیں۔ ہمارے دورِ حکومت میں شادی بیا اور یگر تقاریب کیلئے کمیونٹی ہال بنائے گئے تھے آج صورتحال یہ ہے کہ لوگوں کے آرام و آسائش کیلئے تعمیر کئے گئے ان کمیونٹی ہالوں کو فورسز کی تحویل میں دے دیا گیا ہے۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading...

یہ بھی پڑھیے

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

اسی بارے میں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ
تازہ ترین خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

11 دسمبر 2025
 نتن گڈکری نے ناگالینڈ میں قومی شاہراہ کے 29 پروجیکٹوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

11 دسمبر 2025
 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا
تازہ ترین خبریں

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

11 دسمبر 2025
افریقہ، الیکٹرک  وہیکل  جیسے شعبوں کے لیے  اہم معدنیات کی ہندوستان کی ضرورت کو پورا کر سکتا  ہے۔ یوش گوئل
تازہ ترین خبریں

 نیسٹ02-بلڈنگ اور  کسٹم سہولت مرکز بھارت کی ایکسپورٹ ترقی کو فروغ دیں گے۔ پیوش گوئل

11 دسمبر 2025
 لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای کے لیے 50 ایم بی بی ایس سیٹوں کی منظوری کے لیے  وزیراعظم مودی  اور  وزحر صح جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا
تازہ ترین خبریں

 لیفٹیننٹ گورنرسنہا نے جموں میں دہشت گردی کے متاثرین کے رشتہ داروںکو تقرری خط سونپے

11 دسمبر 2025
حد بندی کمیشن کی رپورٹ بی جے پی کیلئے فائدہ ، زیر حراست صحافیوں کی جلد رہائی عمل میں لائی جائے / محبوبہ مفتی
تازہ ترین خبریں

جموں میں صحافی کا گھر منہدم، پی ڈی پی صدر نے این سی حکومت کو نشانہ بنایا

28 نومبر 2025
ہندوپاک جنگ بندی :وزیر اعلیٰ نے خیر مقدم کیا
تازہ ترین خبریں

بلڈوزر کارروائیاں عوامی حکومت کو کمزور کرنے کی سازش: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

28 نومبر 2025
روس یوکرین امن مذاکرات میں بھارت، چین، برازیل ثالث کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ پوتن
تازہ ترین خبریں

پوتن کا دورہ بھارت: روس کی جنگی کوششوں اور عالمی سفارتکاری میں تبدیلیوں میں بھارت کی شراکت

28 نومبر 2025
گزشتہ 8 سالوں میں کی گئی ساختی اصلاحات سے بھارت کو دنیا کی تین اعلیٰ معیشتوں میں شامل ہونے میں مدد ملے گی۔ پیوش گوئل
تازہ ترین خبریں

ہندوستان مضبوط آر اینڈ ڈی فریم ورک پر توجہ مرکوز کرے گا

28 نومبر 2025
Next Post
جموںوکشمیر :ایک روز میں 234افراد کی رپورٹ مثبت آئی جن میں 89مسافر شامل ہیں

جموںوکشمیر :ایک روز میں 234افراد کی رپورٹ مثبت آئی جن میں 89مسافر شامل ہیں

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

جموں وکشمیر کی خراب حالات کیلئے بھاجپا براہ راست ذمہ دار
تازہ ترین خبریں

جموں وکشمیر کی خراب حالات کیلئے بھاجپا براہ راست ذمہ دار

01 دسمبر 2021
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(کشمیر کا ثقافتی ورثہ ہمارا سب سے بڑا اثا ثہ)

15 فروری 2023
(مالی استحکام کیلئے صنعتوں کا پھیلاﺅ لازمی قرار)
ادارتی

(وادی میں گھناونے جرایم کا ارتکاب)

09 مارچ 2022
(بابائے صحافت خواجہ ثنااللہ بٹ ایک عظیم قلمکار)
تازہ ترین خبریں

(بابائے صحافت خواجہ ثنااللہ بٹ ایک عظیم قلمکار)

24 نومبر 2024
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d