جموں کشمیر میں حد بندی عمل ختم ہونے کے بعد ہی سٹیٹ ہڈ بحال ہوگا / لیفٹنٹ گورنر صرف پارلیمنٹ ہی جموں کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کر سکتی ہے کی بات کرتے ہوئے جموں کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ وزیر اعظم مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ نے پہلے ہی واضح کر دیا ہے کہ جیسے ہی حد بندی عمل ختم ہوکر انتخابات ہونگے تو جمو ں کشمیر کا ریاستی درجہ بھی بحال کیا جائے گا ۔ جموں کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ جموں کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرنا پارلیمنٹ کے ہاتھ میں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے بجائے کوئی بھی جموں کشمیر کا ریاستی درجہ بحال نہیں کر سکتا ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ نے پہلے ہی پارلیمنٹ میں اعلان کیا ہے کہ جموں کشمیر میں حد بندی کمیشن جیسے ہی اپنا کام مکمل کریں گے جس کے بعد جموں کشمیر میں انتخابات ہونگے اور اس کے بعد ہی جموں کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کیا جائے گا ۔ لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ جموں کشمیر کے ریاستی درجہ کی بحالی کی بات وزیر اعظم مودی اور امیت شاہ نے کی ہے تو اس کے بارے میں ان کا ہی حمتی فیصلہ ہوگا ۔