ADVERTISEMENT
جنوبی اقصبہ بجبہاڑہ میں سیکورٹی فورسز نے ایک خصوصی کارروائی کے دوران غیر ریاستی شہری کو پستول سمیت گرفتار کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق گوری ون چوک بجبہاڑہ میں سوموار کو پولیس نے ایک غیر ریاستی شہری جس کی شناخت پرویز سلمانی ولد شمیم سلمانی ساکنہ فرید پور بجنور کے بطور ہوئی کو گرفتار کر لیا جبکہ تلاشی کارروائی کے دوران اس کے قبضے سے پولیس نے ایک پستول اور میگزین بر آمد کر لیا ۔ پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے ا سکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ غیر ریاستی شہری سے نائی کے دکان پر پستول اور میگزین بر آمد کر لیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے ۔
ADVERTISEMENT