نئی دہلی، 24 نومبر (یو این آئی) محکمہ انکم ٹیکس نے دہلی این سی آر میں دو رئیلٹی گروپس پر چھاپہ مارا ہے جس میں 10 کروڑ روپے کی نقدی اور 400 کروڑ روپے کی غیر ظاہر شدہ آمدنی کا پتہ لگایا گیا ہے ۔ محکمہ نے یہاں جاری ایک بیان میں یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ دونوں گروپ تجارتی اور رہائشی منصوبوں کی تعمیر میں شامل ہیں۔ یہ چھاپہ گزشتہ 17 نومبر کو مارا گیا تھا۔چھاپوں کے دوران ڈیجیٹل شکل میں کئی قابل اعتراض دستاویزات ضبط کی گئیں۔ اس کے ساتھ کچھ ڈیٹا بھی ملا ہے ۔ ان اعداد و شمار کے ابتدائی تجزیے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ گروپ نے فلیٹ فروخت کرنے کے لیے نقد ادائیگی کی ہے ۔ کسی اکا¶نٹ میں اس کا ذکر نہیں ہے ۔ اس طرح ٹیکس چوری کی گئی ہے ۔