نیشنل فوڈ سیکورٹی ایکٹ غریب لوگوں کواب مارچ 2022تک ملے گا مفت اناج:مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر
مرکزی کابینہ نے بدھ کو راشن کارڈ ہولڈروں کو ایک بڑی راحت فراہم کرنے کیلئے پردھان منتری غریب کلیان انا یوجنا (PMGKAY) کے تحت مفت اناج کی فراہمی کو مارچ 2022تک بڑھانے کا فیصلہ کیا۔ مانٹرینگ کے مطابق پردھان منتری غریب کلیان انا یوجناکے تحت ملک بھرمیں80 کروڑ سے زیادہ مستفیدین کو ہر ماہ 5 کلو گرام اناج مفت فراہم کیا جا رہا ہے۔اس اسکیم کو ابتدائی طور پر اپریل 2020 سے3 ماہ کےلئے شروع کیا گیا تھا تاکہ کووڈ19 وباءکے دوران غریب لوگوں کو ریلیف فراہم کیا جا سکے، جس کے نتیجے میں ملک گیر لاک ڈاو¿ن کیا گیاتھا۔ اس کے بعد پردھان منتری غریب کلیان انا یوجنا کی معیادکو کئی بار بڑھایا جا چکا ہے۔نیشنل فوڈ سیکورٹی ایکٹ (این ایف ایس اے) کے تحت غریب راشن کارڈ ہولڈروں کو5 کلو گرام غذائی اجناس عام کوٹے سے زیادہ فراہم کیا جا رہا ہے۔جے کے این ایس مانٹرینگ کے مطابق مرکزی کابینہ کی میٹنگ کے بعد مرکزی وزیر برائے اطلاعات و نشریات انوراگ ٹھاکر نے بتایا کہ پردھان منتری غریب کلیان انا یوجنا کومزید4 ماہ کےلئے یعنی مارچ 2022 تک بڑھا دیا گیا ہے۔انہوںنے کہاکہ اس سے خزانے پر 53.344 کروڑ روپے کا اضافی خرچ آئے گا۔ مرکزی وزیر برائے اطلاعات و نشریات انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ PMGKAYکی کل لاگت تقریباً 2.6 لاکھ کروڑ روپے تک پہنچ جائے گی، جس میں یہ توسیع بھی شامل ہے۔خیال رہے پردھان منتری غریب کلیان انا یوجنا (PMGKAY) کو ابتدائی طور پر اپریل 2020 سے3 ماہ کےلئے شروع کیا گیا تھا تاکہ کووڈ19 وباءکے دوران غریب لوگوں کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔کورونالاک ڈاﺅن کی وجہ سے غریب لوگوںکوپیداہونے والی مشکلات اور پریشانی کو کم کرنے کےلئےPMGKAYکے تحت ابتداءمیں لوگوںکو مفت اناج پہلے تین ماہ (اپریلتاجون 2022) کے لئے فراہم کیا گیا تھا۔ تاہم، بحران جاری رہنے کے ساتھ، اس مرکزی اسکیم کو مزید 5 ماہ (جولائیتانومبر2020) کیلئے بڑھا دیا گیا۔وبائی مرض کی دوسری لہر کے آغاز کے بعد، پردھان منتری غریب کلیان انا یوجنا (PMGKAY) کو ایک بار پھر2ماہ (مئیتاجون 2021) کے لئے شروع کیا گیا اور اسے پھر مزید5 ماہ (جولائیتانومبر 2021) کیلئے بڑھا دیا گیا۔