جموں وکشمیرکے اپنے2روزہ دورے کے دوسرے دن مرکزی وزیرخزانہ نرملا سیتا رمن نے منگل کے روز جموں میں کریڈٹ آو¿ٹ ریچ پروگرام کے تحت مختلف اسکیموں کے مستفیدین میںمنظوری خطوط اور چیکیں تقسیم کےں۔اس موقعہ پر جموں وکشمیرکے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا بھی موجودتھے ۔ مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے اس یقین کااظہارکیاکہ اگلے چند سالوں میں جموں و کشمیر کی معیشت دوگنی ہو جائے گی۔انہوںنے کہاکہ جموں اور کشمیر تیزی سے ترقی کے مرحلے سے گزر رہا ہے۔مرکزی وزیر خزانہ نے یہاں جموں یونیورسٹی میں فائنانشل انکلوجن اینڈ کریڈٹ آو¿ٹ ریچ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی زیرانتظام علاقہ میں جموں وکشمیرمیں ترقی تمام شعبوں تک اور شفاف طریقے سے پہنچ رہی ہے۔ نرملا سیتا رمن نے کہا کہ جموں و کشمیر کی معیشت اگلے چند سالوں میں دوگنی ہو جائے گی کیونکہ یہ خطہ تیزی سے ترقی کے مرحلے سے گزر رہا ہے۔مرکزی وزیرخزانہ نے یہ بھی کہا کہ جموں وکشمیرمیں جوتعمیراتی وترقیاتی منصوبے پہلے تعطل کا شکار تھے، اُنہیں مکمل کیا جا رہا ہے اور اب اس سے سماج کے محروم طبقے مستفید ہو رہے ہیں۔ مرکزی وزیرخزانہ نرملا سیتا رمن نے کہاکہ مرکز کی طرف سے متعارف کرائی گئی تمام سماجی تحفظ کی اسکیمیں لوگوں تک پہنچ رہی ہیں۔وزیر خزانہ نے کہاکہ پیر کو کشمیر میں خواتین کاروباریوں کے ساتھ اچھی بات چیت ہوئی، جو بہت متاثر کن تھی۔نرملا سیتا رمن نے کہا کہ جموں و کشمیر کی ہر پہلو سے ترقی ہو رہی ہے اور عالمی بینک اس خطے کی ترقی کے لئے ایک ایجنسی کے ذریعے جمع کر رہا ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ ہم اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ پبلک سیکٹر کے مزید بینک جموں و کشمیر میں آئیں تاکہ ایک صحت مند کریڈٹ آو¿ٹ ریچ فراہم کیا جا سکے۔