جموں کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر کو حید ر پورہ واقعہ ذمہ داری لینی چاہئے کی بات کرتے ہوئے پی ڈی پی صدر و جموں کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا کہ دفعہ 370کی بحالی کیلئے جد و جہد جاری رکھیں گے ۔ نمائندے کے مطابق دورہ کپواڑہ کے دوران وہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے کہا کہ حیدر پورہ واقعے کی ذمہ داری لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا کو لینی چاہئے کیونکہ وہ جموں وکشمیر کے لوگوں کے جان و مال کو تحفظ فراہم کرنے کے ذمہ دار ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات سے یہاں حالات مزید بگڑ جائیں اور دوریاں بھی مزید بڑھ جائیں گی۔انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے کسانوں کے قوانین واپس لینے کے فیصلہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ہم پارلیمنٹ تک کافی رسائی نہیںہے تاہم اس کے باوجود بھی جموں کشمیر کے آئینی حقوق کا بحال کرنے کیلئے جد و جہد جاری رکھیں گے ۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ اگربی جے پی حکومت کو 70سال دفعہ 370ختم کرنے میںلگے تاہم دفعہ کی بحالی کیلئے ہم بھی کوششیں جا ری رکھیں گے کیوں نہ ہمیں بھی اس میں 70سال سے زائد کا عرصہ لگ جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ایسی کوئی چیز نہیںہو سکتی ہے اور ہونے کو تو کچھ بھی ہو سکتا ہے لہذا ہم جموں کشمیر میں دفعہ 370کی بحالی کیلئے آخری دم تک کوششیں جار ی رکھیں گے ۔ ادھر ایک مرتبہ پھر ہند پاک مذاکرات پر زور دیتے ہوئے پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے کہا کہ مسائل کے حل کے لئے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بات چیت کے بغیر کوئی چارہ نہیں ہے۔