اگر کچھ غلط ہوا ہے تو ہم اصلاح کے لیے تیار ہیں: ڈی جی پی دلباغ سنگھ
سرینگر کے حیدر پورہ مبینہ مسلح تصادم اور مار گئے 3افراد کی ہلاکت کے بارے میں جموںو کشمیر کے ایل جی منوج سنہا کی جانب سے تحقیقات کے حکم کے بعد جموںو کشمیر پولیس کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) دلباغ سنگھ نے کہا کہ "اگر کچھ غلط ہوا ہے تو پولیس اصلاح کے لیے تیار ہے۔ اطلاعات کے مطابق اس دوران جموں و کشمیرکے ڈی جی پی دلباغ سنگھ نے بتایا اگر کچھ غلط ہوا ہے تو ہم اصلاح کے لیے تیار ہیں۔دلباغ سنگھ (ڈی جی پی) نے کچھ نامہ نگاروں کو بتایا، "ہم اہل خانہ کے مطالبات پر غور کریں گے۔ اگر کچھ غلط ہوا ہے تو ہم اصلاح کے لیے تیار ہیں۔ پولیس کی تحقیقات سے یہ بھی پتہ چل جائے گا کہ کیا غلط ہوا ہے۔ہمیں پتہ چل جائے گا کہ حیدر پورہ انکاو¿نٹر میں کیا ہوا تھا۔ ہم لوگوں کی حفاظت کے لیے ہیں اور تحقیقات سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔