حضرت حسین ؓ اور اُن کے رفقا¿ کو خراجِ عقیدت پیش کیا
کہا، حضرت حسین ؓ نے بے لوث خدمت کا پیغام دیا اور اِنسانیت کو رہنمائی فراہم کی کہ وہ کمزور اور محروم اَفراد کا خیال رکھے۔نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ حضرت حسین ؓ کی حیات طیبہ اور اوصافِ حمیدہ سے درس لیں اور ان کے دِکھائے ہوئے راستے پر چلیں
لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے یومِ عاشورہ، یعنی محرم الحرام کی دسویں تاریخ کے موقعہ پرآج سری نگر کے ڈاون ٹاو¿ن علاقے بوٹہ کدل میں نکالے گئے جلوسِ ذوالجناح میں شرکت کی۔اُنہوں نے کہا،”میں حضرت حسین ؓ اور اُن کے ساتھیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتا ہوں۔ اُن کی قربانی اَمن، محبت اور ہمدردی کے لئے تھی جو ہمیں مساوات اور ہم آہنگی پر مبنی معاشرے کی تعمیر کے لئے رہنمائی کرتی ہے۔“لیفٹیننٹ گورنر نے کہا ،” حضرت حسین ؓ نے بے لوث خدمت کا پیغام دیا اور اِنسانیت کو رہنمائی فراہم کی کہ وہ کمزور اور محروم اَفراد کا خیال رکھے۔نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ حضرت حسین ؓ کی حیات طیبہ اور اوصافِ حمیدہ سے درس لیں اور ان کے دِکھائے ہوئے راستے پر چلیں۔“اُنہوں نے جلوس کے شرکا¿ میں ریفرشمنٹ بھی تقسیم پیش کی۔