Daily Aftab
9 جولائی ,2025
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

یوم عاشورا کے سلسلے میں وادی بھر میں اعزاداری کے بڑے بڑے جلوس برآمد

by Online Desk
06 جولائی 2025
A A
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

سب سے بڑا جلوس ذوالجناح بٹہ کدل سے علمگری بازار تک نکالا گیا ، ہزاروں کی تعداد میں اعزاداروں نے شرکت کی
دسویں محرم کے سلسلے میں ڈویژنل کمشنر کشمیر ، اے ڈی جی پی اور دیگر سیول اور پولیس انتظامیہ کے افسران بھی موجود رہے
سرینگر/06جولائی /وی او آئی//وادی کشمیر میں اتوار کے روز یوم عاشورہ نہایت عقیدت اور سوگ کے ماحول میں منایا گیا۔ اس موقع پر حضرت امام حسینؓ اور ا±ن کے جاں نثار ساتھیوں کی عظیم قربانی کو یاد کرتے ہوئے عزاداری کے جلوس مختلف علاقوں سے برآمد ہوئے۔ سب سے بڑا مرکزی جلوس دارالحکومت سری نگر کے بوٹہ کدل سے برآمد ہو کر ذادی بل امام باڑہ پر پ±رامن طور پر اختتام پذیر ہوا۔جلوس میں ہزاروں کی تعداد میں مرد، خواتین اور بچوں نے شرکت کی۔ وائس آف انڈیا کے مطابق سیاہ لباس میں ملبوس عزادار "یا حسینؓکے نعرے لگاتے، سینہ کوبی کرتے اور نوحہ خوانی کرتے ہوئے اپنے جذبات کا اظہار کرتے رہے۔ جلوس میں شامل عزاداروں نے کربلا کے شہدا کی یاد میں بینر اٹھا رکھے تھے جن پر حضرت امام حسینؓکی عظمت، انصاف اور قربانی کے پیغامات درج تھے۔بوٹہ کدل میں جلوس کے آغاز سے قبل جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے موقع پر پہنچ کر عزاداروں میں پانی تقسیم کیا اور حضرت امام حسینؓ کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ امام حسین کی قربانی انسانیت، انصاف، مساوات اور سچائی کے لیے ایک ابدی مشعلِ راہ ہے۔عزاداری کے اس جلوس کے لیے ضلع انتظامیہ نے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے تھے۔ جلوس کے راستوں پر پولیس، نیم فوجی دستے اور خفیہ ایجنسیاں متحرک رہیں۔ راستے بھر پانی کی سبیلیں اور طبی کیمپ قائم کیے گئے تھے، جہاں ڈاکٹروں اور نیم طبی عملے نے کسی بھی ہنگامی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے ڈیوٹی انجام دی۔محرم الحرام کی یہ روایت وادی میں صدیوں سے چلی آ رہی ہے، جس میں امام حسینؓ کے پیغام کو زندہ رکھنے کے لیے عزادار ہر سال شریک ہوتے ہیں۔ ذادی بل، حسن آباد، علمگری بازار، مجین گوڑہ اور بڈگام سمیت کئی علاقوں میں بھی چھوٹے بڑے جلوس نکالے گئے۔محرم کے سلسلے میں عوامی رضاکار تنظیموں نے نہ صرف عزاداروں کی خدمت کی بلکہ امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ تعاون بھی کیا۔حکام کے مطابق، یومِ عاشورہ کے تمام جلوس پ±رامن ماحول میں اختتام پذیر ہوئے۔ جلوس میں شریک کئی عزاداروں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امام حسینؓ کی قربانی آج بھی ظلم و جبر کے خلاف سب سے بلند آواز ہے اور ان کا پیغام پوری انسانیت کے لیے مشعلِ راہ ہے۔جموں وکشمیر میں اتوار کے روز یوم عاشورا کے موقع پر ماتمی جلوس برآمد ہوئے جن میں مرد و زن، بوڑھے اور بچوں نے شرکت کی۔سری نگر سے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ زڈی بل علاقے میں ایک بڑا ماتمی جلوس برآمد ہوا جس میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ہزاروں کی تعداد میں اعزداروں کے ساتھ جلوس ذولجناح بوٹہ کدل سری نگر میں برآمد ہوا جو روایتی راستوں سے ہوتے ہوئے جڈی بل پہنچا۔اعزاداروں کی جانب سے عاشورہ کے حوالے سے مرثیہ اور نواحہ خوانی کی گئی اور امام عالی مقام ؑ اور ان کے رفقاءکو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اہلبیت کے تئیں اپنی والہانہ عقیدت کا اظہار کیا ۔ جموں وکشمیر انتظامیہ نے پہلی دفعہ یوم عاشورا کے موقع پرذوالجنا ح کے جلوس کو روایتی راستوں پر جانے کی اجازت دی۔ماتمی جلوسوں میں شبیہ علم، ذوالجناح اور شبیہ تابوت شامل تھے جبکہ عزادار نوحہ خوانی اور سینہ کوبی کر رہے تھے۔ جلوسوں کے راستوں پر جگہ جگہ سبیلوں کا اہتمام کیا گیا تھا۔ جلوسوں کے راستوں پر جگہ جگہ نیاز کا اہتمام کیا گیا تھا جبکہ خون کا عطیہ کے کیمپ لگائے گئے تھے۔بوٹہ کدل لالبازار سے لے کر جڈی بل تک تل دھرنے کی بھی جگہ نہیں تھی اورپوری شاہراہ عزاداروں سے بھری پڑی ہوئی تھی۔وسطی کشمیر کے شیعہ اکثریتی قصبہ بڈگام سے موصولہ ایک رپورٹ کے مطابق قصبے میں تاریخی ماتمی جلوس میرگنڈ سے برآمد ہوا، جو اپنے روایتی راستے ڈی سی آفس روڑ سے ہوتے ہوئے بدھ شام دیر گئے بڈگام میں اختتام پذیر ہوگا۔وی او آئی نامہ نگار نے بتایا کہ سری نگر کے بمنہ علاقے میں بھی عزاداروں نے ماتمی جلوس نکالاجس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔اسی طرح دیگر علاقوں کے علاوہ جنوبی کشمیر سے نمائندے نے اطلاع دی ہے کہ اننت ناگ ، پلوامہ ، شوپیاں اورکولگام میں بھی زولجنا کے جلوس برآمد ہوئے جو مختلف راستوں سے ہوئے ہوئے اما م باڈہ میں اختتام پذیر ہوئے۔ ایک سرکاری عہدیدار نے بتایاکہ محرم الحرام امن، محبت اور عقیدت و احترام کا مہینہ ہے، قیام امن اور مذہبی رواداری کا فروغ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، امن اور بھائی چارے کی فضا برقرار رکھنے میں امن کمیٹیوں کا کردار قابل تعریف ہے۔ شمالی ضلع بارہ مولہ ، پٹن، سوپور ، بانڈی پورہ اور کپواڑہ میں بھی شیعہ آبادی والے علاقوں میںذوالجناح کے جلوس برآمد ہوئے۔ عاشورہ، محرم کا 10 واں دن، دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے گہری تاریخی اور روحانی اہمیت رکھتا ہے، یہ ہمارے نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے پیارے نواسے امام حسین علیہ السلام کی حق کے لیے عظیم جدوجہد، قربانی اور شہادت کا دن ہے، اس روز امام حسین علیہ السلام نے اپنے اصحاب اور اہل بیت کے ساتھ کربلا کی جنگ میں ظلم، جبر اور ناانصافی کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ظلم و جبر کے خلاف کھڑا ہونا ایک مسلمان کا اخلاقی فرض ہے، ان کا لازوال پیغام آج ہمارے ساتھ گونجتا ہے، جو ہمیں اپنی زندگی کے تمام پہلووں میں انصاف، ہمدردی اور استقامت کے اصولوں کو برقرار رکھنے کی ترغیب دیتا ہے۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ 8ویں محرم الحرام کے سلسلے میں اعزداری کا جلوس تیسری مرتبہ 34برس بعد گروبازار سے ڈلگیٹ تک نکالا گیا جو صبح 6بجے سے 8بجے تک برآمد ہوا اور ڈلگیٹ میں اختتام پذیر ہوا۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading...

یہ بھی پڑھیے

5 دنوں میں 93ہزار سے زائد یاتریوں کی آمدتعداد 1لاکھ سے تجاوز کرنے کا امکان

پولیس سربراہ کا دورہ بال تل

لیفٹیننٹ گورنر نے سری نگر میں یونین ٹیریٹریز کے سیاحتی سیکرٹریوں کی ’میٹ‘ سے خطاب کیا

اسی بارے میں

بال تل یاتریوں کے دوقافلے امرناتھ یاتراکی جانب روانہ ہوئے
تازہ ترین خبریں

5 دنوں میں 93ہزار سے زائد یاتریوں کی آمدتعداد 1لاکھ سے تجاوز کرنے کا امکان

08 جولائی 2025
پولیس سربراہ کا دورہ بال تل
تازہ ترین خبریں

پولیس سربراہ کا دورہ بال تل

08 جولائی 2025
لیفٹیننٹ گورنر نے سری نگر میں یونین ٹیریٹریز کے سیاحتی سیکرٹریوں کی ’میٹ‘ سے خطاب کیا
تازہ ترین خبریں

لیفٹیننٹ گورنر نے سری نگر میں یونین ٹیریٹریز کے سیاحتی سیکرٹریوں کی ’میٹ‘ سے خطاب کیا

08 جولائی 2025
مساجد کو صرف عبادت گاہوں تک محدود نہ رکھا جائے
تازہ ترین خبریں

مساجد کو صرف عبادت گاہوں تک محدود نہ رکھا جائے

08 جولائی 2025
گڈکری ، نقوی ، گری راج سمیت 6 مزید وزراءجموں و کشمیر کا دورہ کریں گے
تازہ ترین خبریں

ٹرانسپورٹ ملک میں 40 فیصد آلودگی کے لئے ذمہ دار: نتن گڈکری

08 جولائی 2025
 بھارت اور یورپی یونین  کے بیچ  سٹریٹیجک  شراکت داری’ نامیاتی  و  قدرتی ہے۔ مودی
تازہ ترین خبریں

وزیر اعظم مودی کی برازیل کے صدر کیساتھ اسٹریٹیجک شراکت داری کو وسیع کرنے پر بات چیت

08 جولائی 2025
چین کو تائیوان کی پالیسی پر نظرثانی کرنی چاہیے۔ صدر ولیم لائی
تازہ ترین خبریں

چین کی جانب سے تائیوان آبنائے پرواز کے نئے راستے کے آغاز کے بعد امریکہ نے بات چیت پر زور دیا

08 جولائی 2025
حج 2022 کیلئے مرکزی حج کمیٹی کو صرف 92 ہزار درخواستیں موصول ہوئیں
تازہ ترین خبریں

بھارتی حج کمیٹی نے، حج 2026 کے لئے درخواست کا عمل شروع کردیا

08 جولائی 2025
آﺅاسکول چلیں ہم !وادی میں 02مارچ سے ہوگا درس و تدریس کا عمل دوبارہ بحال
تازہ ترین خبریں

وادی میں تعلیمی سرگرمیاں بحال، گرمائی تعطیلات کے بعد اسکول آج سے دوبارہ کھل گئے

08 جولائی 2025
Next Post
”مودی کی قیادت میں ترقی یافتہ ہندوستان کا عزم“

ہندوستان یونیورسل ہیلتھ کیئر کے لیے تیار: مرکزی وزیر صحت

اہم خبریں

5 دنوں میں 93ہزار سے زائد یاتریوں کی آمدتعداد 1لاکھ سے تجاوز کرنے کا امکان

پولیس سربراہ کا دورہ بال تل

لیفٹیننٹ گورنر نے سری نگر میں یونین ٹیریٹریز کے سیاحتی سیکرٹریوں کی ’میٹ‘ سے خطاب کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

یوم عاشورا کے سلسلے میں وادی بھر میں اعزاداری کے بڑے بڑے جلوس برآمد
جموں و کشمیر

یوم عاشورا کے سلسلے میں وادی بھر میں اعزاداری کے بڑے بڑے جلوس برآمد

06 جولائی 2025
اپنے آدھار کو دھوکہ دہی اورغلط استعمال سے بچائیں
ادارتی

آیوشمان ہیلتھ کارڈ کی اہمیت اور افادیت

24 دسمبر 2023
یوم عاشورہ کی فضیلت
ادارتی

یوم عاشورہ کی فضیلت

28 جولائی 2023
اننت ناگ میں 3 مارچ کو 1 لاکھ 43 ہزار 5 سو 54بچوں کو پولیو مخالف قطرے پلائے جائےں کے
تازہ ترین خبریں

اننت ناگ میں 3 مارچ کو 1 لاکھ 43 ہزار 5 سو 54بچوں کو پولیو مخالف قطرے پلائے جائےں کے

02 مارچ 2024
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d