سرینگر/محرم الحرام کی دسویں تاریخ، یوم عاشورہ کے موقع پر لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے حضرت امام حسین علیہ السلام کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔اپنے پیغام میں لیفٹیننٹ گورنر نے کہا”کربلا میں حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے جانثار ساتھیوں نے جس استقامت کے ساتھ انصاف اور انسانی وقار جیسے آفاقی اصولوں کی پاسداری کی، وہ آج بھی انسانیت کو اتحاد، سماجی ہم آہنگی اور راست روی کے اقدار کو اپنانے کی ترغیب دیتے ہیں۔“انہوں نے مزید کہا کہ ”اس پ±رعظمت موقع پر ہمیں چاہیے کہ حضرت امام حسین علیہ السلام کے ابدی پیغام کو اپنی زندگیوں میں جذب کریں اور ایک منصفانہ و مساوی معاشرے کی تعمیر کے لیے ازسرنو عزم کریں۔“