سونہ وار سرینگر میں 27سالہ نوجوان غرقہ آب سرحدی ضلع کپواڑہ میں نوجوان کی لاش برآمد جبکہ سونہ وار میں ریت نکالنے کے دوران نوجوان غرقہ آب ہو کر لقمہ اجل بنا ۔ یو پی آئی کے مطابق سرحدی ضلع کپواڑہ میں اُس وقت سنسنی اور خوف وہراس کا پھیل گیا جب 27سالہ نوجوان بلال احمد ولد گزار احمد کی لاش نالہ کے نزدیک پائی گئی چنانچہ پولیس ٹیم فوری طورپر جائے موقع پرپہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر قانونی لوازمات پورے کرنے کے بعد میت وارثین کے حوالے کی۔ ادھر شیخ پورہ سونہ وار سرینگر میں ریت نکالنے کے دوران 27سالہ نوجوان مارف احمد غرقہ آب ہوا۔ نمائندے نے بتایا پولیس اور مقامی لوگوں نے فوری طورپر امدادی کارروائی شروع کی اور لاش کو باہر نکال کر لواحقین کے سپرد کیا۔