اقوام متحدہ(یو این آئی) اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیریس نے شامبی شارپ کو ہندوستان میں اقوام متحدہ کا ‘ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر’ مقرر کیا ہے ۔ اقوام متحدہ نے پیر کے روز (مقامی وقت کے مطابق) ایک بیان میں کہا، "شارپ نے اپنے کیریئر کے 25 سال سے زیادہ بین الاقوامی سطح پر جامع اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے لیے وقف کیے ہیں۔” آنے والے وقت میں وہ یہاں اقوام متحدہ کے اپنے تجربات کا استعمال یہاں کریں گے ۔ وہ اپنا نیا عہدہ سنبھالنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں آرمینیا میں اقوام متحدہ کے ‘ریذیڈنٹ کوآرڈینیٹر’ کے طور پر خدمات انجام دی تھیں۔ شارپ اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) میں کئی عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔ وہ یو این ڈی پی یورپ اور روسی فیڈریشن میں آزاد ریاستوں کی دولت مشترکہ کے لیے علاقائی ایچ آئی وی/ ایڈس پریکٹس ٹیم کے لیڈر رہے ہیں، وہ نیویارک میں مغربی بلقان کے لیے پروگرام مینیجر اور روسی فیڈریشن میں اسسٹنٹ ریذیڈنٹ کے طور پر کام کر چکے ہیں۔ انہوں نے ہیلتھ اکنامکس پر بھی کئی کتابیں لکھی ہیں۔