Daily Aftab
14 جون ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

 بھارتی کی بڑی بندرگاہوں نے مالی سال 25 میں ریکارڈ 855 ملین ٹن کارگو ہینڈل کیا۔ حکومت

by Online Desk
13 مئی 2025
A A
0
SHARES
2
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT


  نئی دہلی۔/این۔ہندوستان کی بڑی بندرگاہوں نے گزشتہ دہائی کے دوران مسلسل نمایاں پیش رفت کا مظاہرہ کیا ہے، مالی سال 2024-25   کارگو ہینڈلنگ، آپریشنل کارکردگی اور بنیادی ڈھانچے کی جدید کاری کے لحاظ سے ایک سنگ میل کے طور پر ابھرا ہے۔مالی سال 2024-25 میں، بڑی بندرگاہوں نے کارگو ہینڈلنگ میں 4.3 فیصد کی متاثر کن سالانہ شرح نمو درج کی، جو مالی سال 24-2023 میں 819 ملین ٹن سے بڑھ کر مالی سال 2024-25 میں ~855 ملین ٹن ہو گئی۔ یہ ترقی بڑھتی ہوئی تجارتی حجم کو مربوط کرنے میں بڑی بندرگاہوں کی لچک اور صلاحیت کو نمایاں کرتی ہے۔ ٹریفک میں اضافہ پچھلے مالی سال کے مقابلے زیادہ کنٹینر تھرو پٹ (10فیصد)، فرٹیلائزر کارگو ہینڈلنگ (13فیصد)، پی او ایل کارگو ہینڈلنگ (3فیصد) اور متفرق اشیاء کی ہینڈلنگ (31فیصد) کی وجہ سے ہوا۔بڑی بندرگاہوں پر ہینڈل کی جانے والی اشیاء میں، پیٹرولیم، آئل، اور لبریکنٹس (پی او ایل) — جس میں خام، پیٹرولیم مصنوعات، اور ایل پی جی/ایل این جی نے 254.5 ملین ٹن (29.8فیصد) کے حجم کے ساتھ سرفہرست رہے، اس کے بعد مالی سال 2024-25میں کنٹینرز کی آمدورفت 193.5 ملین ٹن (22.6فیصد)، کوئلہ 186.6 ملین ٹن  (21.8فیصد) اور دیگر کارگو کیٹیگریز جیسے کہ لوہا، چھرے، کھاد وغیرہ بھی شامل ہیں۔بڑی بندرگاہوں کی تاریخ میں پہلی بار، پارا دیپ پورٹ اتھارٹی (پی پی اے) اور دین دیال پورٹ اتھارٹی (ڈی پی اے) نے 150 ملین ٹن کارگو ہینڈلنگ کے نشان کو عبور کیا، جس سے بحری تجارت اور آپریشنل کارکردگی کے کلیدی مرکز کے طور پر اپنی حیثیت کو تقویت ملی۔ دریں اثنا، جواہر لعل نہرو پورٹ اتھارٹی (جے این پی اے) نے 7.3 ملین ٹی ای یو  کے ذریعہ ایک ریکارڈ قائم کیا، جو کہ سال بہ سال 13.5فیصد نمو کو ظاہر کرتا ہے۔مالی سال 25-2024میں، ہندوستانی بندرگاہوں نے بندرگاہ کی قیادت میں صنعت کاری کے لیے اجتماعی طور پر 962 ایکڑ اراضی مختص کی، جس سے مالی سال 25-2024میں  7,565 کروڑ روپے کی آمدنی متوقع ہے۔ مزید برآں، کرایہ داروں سے الاٹ کی گئی زمین پر 68,780 کروڑ روپے کی مستقبل کی سرمایہ کاری کی توقع ہے، جس سے بندرگاہ کی زیر قیادت ترقی میں سرمایہ کاروں کے اعتماد کی تصدیق ہوتی ہے۔ اس تبدیلی میں پرائیویٹ سیکٹر کی شرکت اہم رہی ہے، بڑی بندرگاہوں پر پی پی پی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری میں تین گنا اضافہ ہوا ہے، مالی سال 23-2022 میں 1,329 کروڑ  روپے سے مالی سال 25-2024 میں 3,986 کروڑ روپے تک، سرمایہ کاروں کے مضبوط اعتماد کو اجاگر کرتا ہے۔مالی سال 25-2024میں آپریشنل کارکردگی میں بہتری آتی رہی، پری برتھنگ ڈیٹینشن (پی بی ڈی) وقت (پورٹ اکاؤنٹ پر) مالی سال 24-2023 کے مقابلے میں ~36فیصد بہتری آئی۔ مالیاتی طور پر، بڑی بندرگاہوں نے مالی سال 25-2024 میں کل آمدنی میں 8فیصد کا اضافہ درج کیا، جو مالی سال 24-2023 میں 22,468 کروڑ روپےسے بڑھ کر 24,203کروڑ روپےہو گیا۔ اسی طرح، آپریٹنگ سرپلس مالی سال 24-2023میں 11,512 کروڑ روپے سے مالی سال 25-2024میں 7فیصد بڑھ کر 12,314 کروڑ روپے ہو گیا۔اپنی خوشی اور فخر کا اظہار کرتے ہوئے بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے وزیر جناب سربانند سونووال نے کہا:مجھے مالی سال 25-2024 میں ہندوستان کی بڑی بندرگاہوں کی نمایاں کامیابیوں پر بے حد فخر ہے، یہ ایک ایسا سال ہے جو ہمارے معزز وزیر اعظم کے تبدیلی کے وژن اور قیادت کا ثبوت ہے۔ ہندوستان کے سمندری شعبے میں بے مثال ترقی کا مظہر ہے۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading…

یہ بھی پڑھیے

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

اسی بارے میں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ
تازہ ترین خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

11 دسمبر 2025
 نتن گڈکری نے ناگالینڈ میں قومی شاہراہ کے 29 پروجیکٹوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

11 دسمبر 2025
 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا
تازہ ترین خبریں

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

11 دسمبر 2025
افریقہ، الیکٹرک  وہیکل  جیسے شعبوں کے لیے  اہم معدنیات کی ہندوستان کی ضرورت کو پورا کر سکتا  ہے۔ یوش گوئل
تازہ ترین خبریں

 نیسٹ02-بلڈنگ اور  کسٹم سہولت مرکز بھارت کی ایکسپورٹ ترقی کو فروغ دیں گے۔ پیوش گوئل

11 دسمبر 2025
 لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای کے لیے 50 ایم بی بی ایس سیٹوں کی منظوری کے لیے  وزیراعظم مودی  اور  وزحر صح جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا
تازہ ترین خبریں

 لیفٹیننٹ گورنرسنہا نے جموں میں دہشت گردی کے متاثرین کے رشتہ داروںکو تقرری خط سونپے

11 دسمبر 2025
حد بندی کمیشن کی رپورٹ بی جے پی کیلئے فائدہ ، زیر حراست صحافیوں کی جلد رہائی عمل میں لائی جائے / محبوبہ مفتی
تازہ ترین خبریں

جموں میں صحافی کا گھر منہدم، پی ڈی پی صدر نے این سی حکومت کو نشانہ بنایا

28 نومبر 2025
ہندوپاک جنگ بندی :وزیر اعلیٰ نے خیر مقدم کیا
تازہ ترین خبریں

بلڈوزر کارروائیاں عوامی حکومت کو کمزور کرنے کی سازش: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

28 نومبر 2025
روس یوکرین امن مذاکرات میں بھارت، چین، برازیل ثالث کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ پوتن
تازہ ترین خبریں

پوتن کا دورہ بھارت: روس کی جنگی کوششوں اور عالمی سفارتکاری میں تبدیلیوں میں بھارت کی شراکت

28 نومبر 2025
گزشتہ 8 سالوں میں کی گئی ساختی اصلاحات سے بھارت کو دنیا کی تین اعلیٰ معیشتوں میں شامل ہونے میں مدد ملے گی۔ پیوش گوئل
تازہ ترین خبریں

ہندوستان مضبوط آر اینڈ ڈی فریم ورک پر توجہ مرکوز کرے گا

28 نومبر 2025
Next Post
وادی کشمیر میں 2مارچ سے تمام سکولوں میں پھر ہوگا درس و تدریس کا عمل شروع

سرحدوں پر امن کے بعدجموں وکشمیرکے12اضلاع میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

 بھارتی کی بڑی بندرگاہوں نے مالی سال 25 میں ریکارڈ 855 ملین ٹن کارگو ہینڈل کیا۔ حکومت
تازہ ترین خبریں

 بھارتی کی بڑی بندرگاہوں نے مالی سال 25 میں ریکارڈ 855 ملین ٹن کارگو ہینڈل کیا۔ حکومت

13 مئی 2025
سگریٹ کا دھواں بچوں کیلئے انتہائی خطرناک ہے
ادارتی

(تمباکو نوشی سے پرہیز لازمی)

29 مئی 2024
دہلی کے پالم میں نوجوان نے خاندان کے چار افراد کو قتل کیا
ادارتی

(جرایم پیشہ افراد کے گروہوں کو کچلنے کی ضرورت)

08 اپریل 2024
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(ماحولیاتی آلودگی اور ہماری ذمہ داریاں)

15 نومبر 2022
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d