نادی ہل رفیع آباد میں پارٹی لیڈر شبیر احمد کی والدہ کے انتقال پر سوگوار کُنبے سے اظہارِ تعزیت کیا
سرینگر: اپنی پارٹی کے سینئر نائب صدر غلام حسن میر نے پارٹی لیڈران کے ایک وفد کی قیادت کرتے ہوئے آج نادی ہل رفیع آباد بارہمولہ میں پارٹی کے لیڈر شبیر احمد کے گھر جاکر اُن کی والدہ کی رحلت پر تعزیت پُرسی کی۔ بادی ہل رفیع آباد میں ڈی ڈی سی رُکن اور بارہمولہ حلقہ انتخاب کے لئے پارٹی انچارج شبیر احمد کی والدہ کا انتقال سنیچر کو ہوا۔
موصولہ بیان کے مطابق اس تعزیتی دورے کے دوران غلام حسن میر کے ہمراہ پارٹی کے صوبائی سیکرٹری و چیئرمین ڈی ڈی سی سرینگر آفتاب ملک، ضلع صدر بارہمولہ شبیر احمد شاہ، یوتھ لیڈر شعیب ڈار اور دیگر لیڈران بھی تھے۔
اپنی پارٹی لیڈران نے شبیر احمد اور سوگوار خاندان کے دیگر افراد سے ملاقات کی اور اس صدمے پر اُن کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مرحومہ کی روح کے ابدی سکون اور سوگواران کے لیے اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کی ہمت اور صبر کے لئے دعا کی۔ ساتھ ہی انہوں نے پارٹی سربراہ سید محمد الطاف بخاری کی جانب سے سوگوار لواحقین سے تعزیت کا پیغام بھی پہنچایا اور کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پوری پارٹی قیادت پسماندگان کے ساتھ یکجہتی میں کھڑی ہے۔