کووڈ ویکسین لینے والوں کی تعداد 157.20 کروڑسے زائد
نئی دہلی(یو این آئی) ملک میں ہلاکت خیز کورونا وائرس کیسز کی رفتار تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2.5 لاکھ سے زیادہ نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس سے فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 15 لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے ۔ دریں اثنا، اتوار کو ملک میں 39 لاکھ 46 ہزار 348 افراد کو کووڈ ویکسین لگائی گئی اور اب تک ایک ارب 57 کروڑ 20 لاکھ 41 ہزار 825 افراد کو کووڈ ویکسین دی جا چکی ہے ۔ مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 13 لاکھ 13 ہزار 444 کووڈ ٹسٹ کیے گئے جس میں دو لاکھ 58 ہزار 89 لوگوں کی رپورٹ مثبت آئی جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر تین کروڑ 73 لاکھ 80 ہزار 253 ہو گئی ہے ۔ اسی عرصے میں مزید 385 مریضوں کی موت کے بعد ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 4,86,451 ہو گئی ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1 لاکھ 51 ہزار 740 مریضوں کے صحت یاب ہونے سے کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ 52 لاکھ 34 ہزار 461 ہو گئی ہے ۔ ملک میں ایکٹیو کیسز کی شرح بڑھ کر 4.33 فیصد ، صحت یابی کی شرح 94.27 اور شرح اموات 1.30 پر آ گئی ہے ۔ دوسری طرف ملک کی 27 ریاستوں میں اب تک کورونا کے نئے ویرینٹ اومیکرون کے 8209 کیسز پائے گئے ہیں۔ دریں اثنائگزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 39 لاکھ سے زائد افراد کو کووڈ ویکسین لگائی گئی جس کے ساتھ کل ویکسینیشن کی تعداد 157.20 کروڑ سے زیادہ ہوگئی ہے ۔ صحت اورخاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے پیر کو یہاں بتایا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 39 لاکھ 46 ہزار 348 افراد کو کووڈ ویکسین لگائی گئی ۔ اسکے ساتھ ہی آج صبح 7 بجے تک 157 کروڑ 20 لاکھ 41 ہزار 825 افراد کو کووڈ ویکسین دی جاچکی ہے ۔ وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ کے دو لاکھ 58 ہزار 89 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد بڑھ کر 16 لاکھ 56 ہزار 341 ہو گئی ہے ۔ یہ متاثرہ کیسز کا 4.43 فیصد ہے ۔ ملک میں یومیہ کیسز کی شرح 19.65 فیصد تک پہنچ گئی ہے ۔ 8209 افراد کووڈ کی نئی شکل اومیکرون سے متاثر پائے گئے ہیں۔ وزارت نے کہا کہ اسی مدت میں ایک لاکھ 51 ہزار 740 مریض کووڈ سے شفایاب ہوئے ہیں جس سے یہ تعداد بڑھ کر تین کروڑ 52 لاکھ 37 ہزار 461 ہوچکی ہے ۔ ملک میں کوورونا سے شفایابی کی شرح 94.27 فیصد ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 13 لاکھ 13 ہزار 444 کووڈ ٹسٹ کیے گئے ہیں اور مجموعی طور پر 70 کروڑ 37 لاکھ 62 ہزار 282 ٹسٹ کئے جاچکے ہیں۔